دنانیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے

کسی بھی غیر مناسب بات یا ٹرولنگ کو ضرور رپورٹ کریں کیونکہ یہ کسی کا دن بھی خراب کرسکتی ہے اور دن ہی نہیں یہ کسی کی زندگی بھی خراب کرسکتی ہے، ادکارہ

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنےو الی ادکارہ دنانیر مبین نے   صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے۔

اداکارہ نے صارفین کی رہنمائی کیلیے ٹک ٹاک کےتعاون سے ایک معلوماتی  وڈیو تیار کی ہے جسے دیکھ کر صارفین اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو محفوظ بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عائشہ عمر بھی پاک ترک سیریز صلاح الدین ایوبی کا حصہ بن گئیں

متھیرا آوارہ کتوں کوکینیڈا بھجوانے کے مشن کا حصہ بن گئیں

اداکارہ دنانیر مبین نے ٹک ٹاک صارفین سے سوال کیا کہ  جب کوئی غیر مناسب تبصرہ یا آن لائن ٹرولنگ کرے تو برا لگتا ہے نا؟اداکارہ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ایسی ٹرولنگ کو رپورٹ نہ کرنے کی تین اصل وجوہات ہیں۔ جن نمبر ایک آزادی اظہار، نمبر دو وکٹم بلیمنگ یعنی جسے ٹرولنگ کا نشانہ بننے والا اس کا حق دار ہے اور تیسری وجہ یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ رپورٹ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ شاید کوئی نوٹس ہی نہ لے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ ضروری ہے کہ کسی بھی غیر مناسب بات  یا ٹرولنگ کو ضرور رپورٹ کریں کیونکہ یہ کسی کا دن بھی خراب کرسکتی ہے اور دن ہی نہیں یہ کسی کی زندگی بھی خراب کرسکتی ہے۔

دنانیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ہزاروں ماہرین اسے محفوظ بنانے کیلیے د ن رات کام کرتے ہیں اور ان رپورٹس کی جانچ پڑتال کرتےہیں، اگر مواد ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائڈ لائنز کے خلاف ہو تو اسے ہٹادیا جاتا ہے اور  مواد کی پوسٹنگ کو کچھ دیر یا ہمیشہ کیلیے بند کردیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کسی بھی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کیلیے اسکرین کو دیر تک دبائیں اور رپورٹ کے بٹن پر کلک کریں اور یاد رکھیں کہ یہ تمام اقدامات ٹک ٹاک کی جانب سے معاشرے کی بہتری کیلیے اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر