ممنوعہ فنڈنگ کیس: دیپک پروانی عمران خان کے حق میں بول پڑے
ایک آدمی اور اس کی پارٹی کو اصل میں اکاؤنٹس جمع کرانے پر ستایا جا رہا ہے جبکہ باقی لٹیرے منی لانڈرنگ پر بیانات دے رہے ہیں، دیپک پروانی
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی پاکستانی سیاست پر کھل کر بات کرتے ہیں۔غلط پالیسیز پر وہ ماضی میں تحریک انصاف اور عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔
تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد وہ عمران خان اور تحریک انصاف کی حمایت میں سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی سارہ علی خا ن کیساتھ تصاویر وائرل
اداکارہ طوبیٰ انور نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
دیپک پروانی نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک آدمی اور اس کی پارٹی کو اصل میں اکاؤنٹس جمع کرانے پر ستایا جا رہا ہے جبکہ باقی لٹیرے منی لانڈرنگ پر بیانات دے رہے ہیں۔
A man and his party are being persecuted for actually submitting accounts while the rest of the looteras giving statements on money laundering #pti #pakistan politics what a joke ! U want him out submit ur laundering also and let pakistan decide .#pakistanfirst
— Deepak perwani (@DPerwani) August 3, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کیا مذاق ہے،آپ اسے باہر کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنی منی لانڈرنگ بھی جمع کرائیں اور پھر فیصلہ پاکستان کو کرنے دیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کی بنیاد پر تحریک انصاف کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی آج کابینہ اجلاس سے باقاعدہ منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔