اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا
اداکارہ مہوش حیات اور ڈزنی اور نیٹ فلکس کی ہدایت کارہ لینا خان کو یوکے مسلم فلم کے سرپرستوں میں شامل کرلیا گیا
مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔
اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم(یوکے ایم ایف) کےسرپرستوں(پیٹرنز) میں شامل کرلیا گیا ۔ڈزنی کی اسکرین رائٹر اور ہدایت کارہ لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات تاحال مس مارول کے سحر میں مبتلا
ہمایوں سعید کو مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری کیسی لگی؟
یوکے مسلم فلم نے اس بات کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔یوکے مسلم فلم کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان پردہ سیمیں پر مسلمانوں کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے میں مدد کے لیے یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں۔
View this post on Instagram
دونوں بااثر خواتین مسلمانوں کی سچی اور مستند ترین نمائندگی کے لیے ہمارے کام کی حمایت کریں گے اور انڈسٹری میں مسلمان تخلیق کاروں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے ہمارے دباؤ کی حمایت کریں گی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ مہوش حیات نے حال ہی میں دنیا بھر میں گھریلو اسکرینوں پر نشر ہونے والی مارول اسٹوڈیو کی مس مارول میں عائشہ کا بہادرانہ کردار ادا کررہی ہیں۔لینا خان ڈزنی کی ہٹ فلم ‘Flora & Ulysses’ اور نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ‘Never Have I Ever’ کی اقساط کی ہدایت کارہ ہیں ۔پوسٹ میں کہاگیا ہے کہ دونوں خواتین ہفتہ 13 اگست کو ایجسٹن میں ہمارے خصوصی پاپ اپ سنیما ایونٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔
اداکارہ مہوش حیات نے یوکے مسلم فلمز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں بہت عرصے سے مسلمانوں کی غلط نمائندگی کے حوالے سے بات کررہی ہوں اور اب اس حوالے ایک سوچ رکھنے والے افراد کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے،میرا خیال ہے یہ بہت ضروری ہیں کہ ہم مسلمان اکٹھے کام کریں اور اپنی کہانیاں دنیا کو سنائیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ یوکے مسلم فلم صرف غلط نمائندگی کیخلاف آواز نہیں اٹھارہا بلکہ عملی اقدام بھی کررہا ہے اور میرے خیال میں یہی بات معنی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کی شروعات ہے تاکہ ٹیبل پر اپنے لیے جگہ حاصل کی جائے اور اپنی آواز سنائی جائے اور میرے لیے یہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ مہوش حیات نے کہا کہ انہیں یوکے مسلم فلم کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے۔