فریحہ الطاف ڈی ایچ اے اور سی بی سی انتظامیہ پر برس پڑیں
بارش کے پانی کے ناگوار تالاب نے میرے گھر اور محلے میں مچھروں، مکھیوں اور چھپکلیوں کا ایک غول پیدا کر دیا ہے، معروف اسٹائلسٹ
معروف اسٹائلسٹ اور فیشن شوز کی روح رواں فریحہ الطاف بارش کے کئی روز بعد بھی گھر کے سامنے سے پانی کی نکاسی نہ کرنے پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے) اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن(سی بی سی) حکام پر برس پڑیں۔
فریحہ الطاف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں ان کے گھر کے سامنے بارش کا پانی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا
اداکارہ ہانیہ عامر نے کیسریا گاکر مداحوں کو حیران کردیا
معروف اسٹائلسٹ نے ڈی ایچ اے حکام اور سی بی سی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بارش کے پانی کے اس ناگوار تالاب نے میرے گھر اور محلے میں مچھروں، مکھیوں اور چھپکلیوں کا ایک غول پیدا کر دیا ہے۔
This disgusting rain water pool has created a swarm of mosquitoes, flies & lizards in my house & neighbourhood. It is being drained by my neighbour not CBC or DHA!!! #failure @dhaofficial1 @BoardClifton #dengue #monsoon #KarachiRains pic.twitter.com/X3V225sT7a
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) August 4, 2022
انہوں نے تصویر میں نظر آنے والے پمپ کےحوالےسے بتایا کہ اس پانی کی نکاسی سی بی سی یا ڈی ایچ اے نہیں میرے پڑوسی اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔فریحہ الطاف نے اپنے ٹوئٹ میں ناکامی، ڈینگی،مون سون اور کراچی کی بارش کے ہیش ٹیگ بھی استعال کیے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی میں شدید بارشوں کے بعد ڈی ایچ اے میں نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے کے بعد بڑا علاقہ پانی میں ڈوب گیا تھا، کئی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں 1961 کے بعد اوسط سے 181فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔