ابرار الحق کا75ویں یوم آزادی پر پردیس جانے والوں کو خراج تحسین

گلوکار و سماجی رہنما نے یوم آزادی کے موقع پر وطن سے دور بیٹھے ہم وطنوں کیلیے خصوصی نغمہ”سب پردیسی زندہ باد“ جاری کردیا۔

گلوکار و سماجی رہنما ابرار الحق نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وطن سے دور بیٹھے  ہم وطنوں کیلیے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

ابرار الحق نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نغمے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

کیا عمر تھی کیا زمانہ تھا، بشریٰ انصاری کس اداکار کیساتھ تصویر شیئرکردی؟

ابرار الحق نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہجشن آزادی کا تحفہ، زندگی میں تین کلام ایسے ہیں جنہیں لکھتے ہوئے میری آنکھیں کئی بار بھیگی، تیرے رنگ رنگ ، ماں اور سب پردیسی زندہ باد جو کہ آج ریلیز ہوا۔

ابرار الحق نے مزید لکھا کہ سب پاکستانیوں سے گزارش ہے ایسے اتنا شئیر کریں کہ پردیسوں کو پتا چلے ہم ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر