معروف گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے لیے رومانوی پوسٹ
سوشل میڈیا پر گلوکار نے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے گائے گانے کے الفاظ لکھے ہیں کہ "کیسے بتائیں کیوں تجھکو چاہیں یارا بتا نہ پائیں۔"
ڈالر کی قیمت بڑھ رہی اور درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے ایسے میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی اہلیہ کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نیوزی لینڈ میں چھٹیاں کو انجوائے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
معروف گلوکارہ و بلبل پاکستان نیرہ نور کراچی میں انتقال کر گئیں
آر آر آر کے آسکر جیتنے کی راہ میں بھارتی سیاست کے آڑے آنے کا خدشہ
سوشل میڈیا پر گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے ان کے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ آج کل نیوزی لینڈ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے والا خوبصورت جوڑا اپنی زندگی کا بہترین وقت گزار رہا ہے جیسا کہ ان کی تصویروں سے بھی ظاہر ہورہا ہے۔
View this post on Instagram
اسلم نے حال ہی میں اپنی بیوی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ درجے کی برانڈ کے کپڑے پہن رکھے ہیں ، انہوں نے اپنی اہلیہ سے محبت کے اظہار کے لیے رومانوی الفاظ شیئر کیے گئے ہیں۔ دوری گلوکار نے لکھا، "کیسے بتائے کیوں تجھکو چاہیں یارا بتا نہ پائیں”
جوڑے کو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ان کی غیر مشروط محبت اور اس حقیقت کے ساتھ پسند کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اور قدرت نے انہیں دو خوبصورت بیٹوں سے بھی نواز رکھا ہے۔









