بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی نصیر آباد میں سیلاب کی نذر ہوگیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے کانا یاری سے شہرت حاصل کرنے والے بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی بلوچستان میں طوفانی بارچوں اور سیلاب کی نذہوگیا۔
وہاب علی بگٹی اپنی اہلیہ اور 8 بچوں سمیت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
بلبل پاکستان نیرہ نور کراچی میں انتقال کر گئیں
معروف گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے لیے رومانوی پوسٹ
دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں اپنے گانے کانا یاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں مون سون کی طوفانی بارشوں اور سیلاب کی نذرہوگیا۔
Wahab Ali Bugti, the Baloch singer who shot to fame after his Coke Studio song Kana Yaari went viral, is forced to spend his nights along with his children without a roof over their head as monsoon floods destroyed their mud house in Naseer Abad, Balochistan. pic.twitter.com/3nto2doDnm
— The Balochistan Post – English (@TBPEnglish) August 21, 2022
مقامی میڈیا کے مطابق وہاب علی بگٹی اور ان کا خاندان مکان کی تباہی کے نتیجے میں چھت سے محروم ہوگئے ہیں اور راتیں کھلے آسمان تلے گزارنے پرمجبور ہیں۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور منیبہ مزاری اور دیگر نے وہاب علی بگٹی سمیت بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلیے امداد کی اپیل کی ہے۔
So heartbreaking! 💔
This is brother Wahab Bugti & this is what he’s going through right now. Allah Rehm! 🤲🏻#Balochistanflood @cokestudio pic.twitter.com/XDx0kXHHpM— Muniba Mazari (@muniba_mazari) August 21, 2022
واضح رہے کہ پاکستان میں غیرمعمولی مون سون بارشوں کے نتیجے میں پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے خصوصاً بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔









