فیروز خان کا عمران خان پردہشتگردی کے مقدمے کی اندراج پر ردعمل

اداکار فیروز خان سابق وزیراعظم عمران خان کے بڑے مداح ہیں اور اکثر پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ روز  عمران خان کیخلاف اسلام آباد پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیے جانے پر فیروز خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی نصیر آباد میں سیلاب کی نذر ہوگیا

گلوکارہ و بلبل پاکستان نیرہ نور کراچی میں انتقال کر گئیں

 

فیروزخان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یار! عمران خان صحیح مرد ہے،اس پر اللہ مہربان ہے اسے کوئی نہیں ہلا سکتا۔تحریک انصاف کے حامی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے فیروز خان کے اس ٹوئٹ کو خوب پسند کیا گیا ہے اور 20 ہزار سے زائد صارفین نے اس ٹوئٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے 13 اگست کی رات لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں بھی شرکت کی تھی اور تقریباً روزانہ ہی وہی عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر