سابقہ اہلیہ نے عامر لیاقت کی یادداشتوں پر مشتمل وڈیو شیئر کردی

ٹیلی وژن شوز کے معروف میزبان اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بشریٰ اقبال نے ان کی یادداشتوں پر مشتمل وڈیو شیئر کردی۔
بشریٰ اقبال نے یوٹیوب پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عامر لیات کی یادوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ان کے مداحوں اور پیروکاروں کی درخواست پر میں نے ان کے رجحان ساز پروگرام انعام گھر کے پس پردہ مناظر پر مشتمل ایک وڈیو مختصر وڈیوتیار کی ہے، امید ہے آپ سب اس سے لطف اندوز ہوں گے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹرعامرلیاقت کو 40 کروڑ روپے کیلئے قتل کیا گیا، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ اور مبینہ بیوہ میں نوک جھونک جاری
وڈیو میں عامر لیاقت کے جیوانٹرٹینمنٹ پر شروع کیے گئے رجحان ساز پروگرام انعام گھر کے افتتاح سمیت دیگر یادگار لمحات شامل ہیں۔وڈیو کی ابتدا میں عامر لیاقت کو پھولوں کی پتیوں کی برسات میں انعام گھر کے سیٹ پر اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایک منظر میں یوم پاکستان کے موقع پر سب سے بڑے پرچم کی رونمائی ہوتے دکھائی گئی ہے جبکہ ایک اور منظر میں مارشل آرٹس راشد خان کو پروگرام کے دوران عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایک منظر میں عامر لیاقت اپنے بیٹے احمد کی پذیرائی کرتے بھی نظر آرہے ہیں جنہوں نے اسکول میں دوڑ کے مقابلوں میں ایک دن میں 3 گولڈ میڈل جیتے تھے۔









