لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن پھر کرونا وائرس میں مبتلا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
امیتابھ بچن نے گزشتہ روز ٹوئٹ کے ذریعے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور خودسے رابطے میں رہنے والوں کو بھی کرونا کا تشخیصی ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بلاک بسٹر تیلگو فلم پشپا کے سیکوئل پشپا : دی روول کی عکس بندی کا آغاز
اکشے کمار نے فلموں کی ناکامی کا ذمے دار خود کو قرار دیدیا
امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وہ تمام لوگ جو میرے آس پاس ہیں وہ اپنا معائنہ اور ٹیسٹ کروائیں۔
T 4388 – I have just tested CoViD + positive .. all those that have been in my vicinity and around me, please get yourself checked and tested also .. 🙏
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 23, 2022
79سالہ اداکار دوسری مرتبہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس سے قبل امتیابھ بچن 2020 میں کروناوبا کی پہلی لہر کے دوران وائرس کا نشانہ بنے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال بھی داخل ہونا پڑا تھا۔
امتیابھ بچن کے علاوہ ان کے بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی ارادھیا بچن بھی کرونا بھی مبتلا ہوئی تھی۔امیتابھ بچن آنے والے دنوں میں ایان مکھرجی کی فلم برہمسترا،وکاس بہل کی فلم گڈ بائے، اونچائی اور پروجیکٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔









