جمائما کی فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان
برطانوی مصنفہ و ہدایت کارہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی رومانوی مزاحیہ فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے بین الاقوامی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
فلم ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 10 ستمبر کو شام سوا6 بجے رائے تھامسن ہال میں دکھائی جائے گی، ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز 5 ستمبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
فلم لال سنگھ چڈھا بیرون ملک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب
بلاک بسٹر تیلگو فلم پشپا کے سیکوئل پشپا : دی روول کی عکس بندی کا آغاز
یہ ایک برطانوی-جنوبی ایشیائی رومانوی مزاحیہ فلم ہوگی جس میں پاکستانی سپر اسٹار سجل علی کے ساتھ للی جیمز، ایما تھامسن، شہزاد لطیف، راب برائیڈن، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور جیف مرزا بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔
Toronto Folks! Come & see our film What’s Love Got to Do With It? World premiere is at TIFF on SAT 10th Sept at 6.15pm at ROY THOMSON HALL. Tickets on sale to the public from 5th September. (For TIFF Members – 3rd Sept) More info: https://t.co/YyKxEH4wZC #TIFF22 @TIFF_NET
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 23, 2022
فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے ہدایت کار بھارتی فلمساز شیکھر کپور ہیں جبکہ اسکی کہانی اور مکالمے خود جمائمہ گولڈ اسمتھ نے تحریر کیے ہیں ۔ اس فلم کے ساؤنڈ ٹریک میں برطانوی پاکستانی ریکارڈ پروڈیوسر اور موسیقار شاہد خان کو دکھایا گیا ہے جو شرارتی لڑکے کے نام سے مشہور ہیں۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی فلم کے گانے ریکارڈ کروائے ہیں۔ اس فلم کے جنوری 2023 میں سینما کی زینت بننے کا امکان ہے۔