کامیڈینز نے ازیکا ڈینیئل کو روتے ہوئے شو چھوڑنے پر مجبور کردیا

اداکارہ ازیکا ڈینیئل ٹی وی شو میں کامیڈینز کیجانب سے تذلیل کرنے پر روتے ہوئے شو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔

اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات اپنے ٹوئٹ میں درج کی ہیں تاہم ٹی وی چینل اور پروگرام کا نام ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری

میاں محمد بخش کا کلام اور نوجوانوں کی دل سوز آواز، عابدہ پروین جھوم اٹھیں

اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا  کہ آج میں ایک شو ادھورا چھوڑ کر نکل آئی کیونکہ  کچھ مزاح نگار واضح طور پر مزاح یا کسی کو نیچا دکھانے میں فرق نہیں سمجھتے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں سے بھرے سیٹ سے نکلتے ہی آنسو بہہ نکلے، لطیفوں کا مقصد مزاح ہونا چاہیے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہیے  ۔

متعلقہ تحاریر