ماہرہ خان کا بیٹے کی سالگرہ پر تمام والدین کے نام خوبصورت پیغام
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے اکلوتے بیٹے اذلان عسکری کی سالگرہ پر لبنانی شاعر ،مصنف اور فلسفی خلیل جبران کی مشہور ترین نظم شیئر کرتے ہوئے والدین کو خوبصورت پیغام دیا ہے۔
اداکارہ نے نظم کے ساتھ کیپشن میں اذلان ماما فار ایور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے درجنوں اموجیز بھی استعمال کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کی نقل اتارنے والی سوشل میڈیا اسٹار کا انسٹاگرام پر چرچا
اداکار قوی خان کو عروہ حسین اور ماہرہ خان کا خراج تحسین
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کی سالگرہ پر خلیل جبران کی نظم”آن چلڈرن “ شیئر کی ہے۔خلیل جبران نے اپنی اس خوبصورت نظم میں کہا ہے کہ تمہارے بچے تمہارے نہیں ہیں، وہ اپنی جینے کی آرزو کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں، وہ تمہارے ذریعے آتے ہیں لیکن تم سے نہیں آتے۔اگرچہ وہ تمہارے ساتھ ہیں لیکن وہ تمہارے ہیں نہیں۔
View this post on Instagram
تم انہیں اپنا پیار دے سکتے ہو لیکن اپنے خیالات نہیں، کیونکہ ان کے اپنے خیالات ہیں۔تم ان کے جسموں کو گھرمیں رکھ سکتے ہو لیکن ان کی روحوں کو نہیں، کیونکہ ان کی روحیں مستقبل کے گھر میں رہتی ہیں، جسے تم خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتے۔ تم ان جیسا بننے کی کوشش کر سکتے ہیں،لیکن انہیں اپنے جیسا بنانے کی کوشش نہیں کرناکیونکہ زندگی نہ تو پیچھے جاتی ہے اور نہ ہی گزرے ہوئے کل کے ساتھ رہ سکتی ہے۔
تم وہ کمان ہو جس سےتمہارے بچے کو زندہ تیر کی طرح پھینکا جاتا ہے۔تیرانداز لامحدود راستے پر نشانہ باندھتا ہے اور وہ تمہے اپنی طاقت سے موڑتا ہے تاکہ اس کا تیر تیز ی سے دور تک جاسکے،تمہیں تیرانداز کے ہاتھوں میں بخوشی مڑنا چاہیے کیونکہ جس طرح و ہ اڑتے ہوئے تیر سے محبت کرتا ہے اسی طرح وہ مستحکم کمان سے بھی محبت کرتا ہے۔
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر اداکارہ سہائے علی ابڑو،سائرہ یوسف اور بیوٹیشن نتاشہ علی لاکھانی نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔سائرہ یوسف نے اذلان عسکری کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ نتاشہ علی لاکھانی نے اس نظم کو اپنی پسندیدہ ترین نظم قرار دیا۔