ازیکا ڈینیئل کی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے بھی جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی سیلاب متاثرین کیلیے خدمات کی تعریف کردی۔
الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کو سراہنے پر اداکارہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کیساتھ تعاون کی اپیل
الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب زدگان کی بے مثال خدمت سے دل جیت لیے
اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے الخدمت ٖفاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے قائم کردہ ایک ٹینٹ سٹی کی وڈیواپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی خدمات کیلیےقابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہے۔الخدمت پاکستان آپ کا بہت شکریہ۔
View this post on Instagram
الخدمت فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے اپنی خدمات کے اعتراف پر اداکارہ ازیکا ڈینیئل سے اظہارتشکرکیا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم سیلاب متاثرین کیلیے آپ کی تشویش کو سراہتے ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن پر آپ کے اعتماد اور توثیق کی قدر کرتے ہیں۔ہماری حمایت جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ ازیکا ڈینیئل مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی جانب سے دائیں بازو کی قدامت پسند سمجھی جانے والی جماعت اسلامی کی رفاہی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کی تعریف حیران کن امر ہے۔
Big or small.. whatever one can do. 🙏🏼♥️ https://t.co/jEJzzJeK30
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) August 27, 2022
تاہم اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اسکی طویل خدمات اس بات کا عملی ثبوت بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ادکارہ ماہرہ خان بھی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے عطیات دینے کی اپیل کرچکی ہیں۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022
قبل ازیں سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے سربراہ اور شوکت کینسر اسپتال کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی سیلاب متاثرین کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔