سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہمشکل سے دبئی میں ملاقات

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی لاڈلی بیٹی سہانا خان نے جلد بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں اور ان کی ڈیبیو فلم”آرچیز  “ تیاری کے مراحل میں ہے لیکن سہانا خان اپنے اسٹائل اور فیشن سے گلیمر کی دنیا میں اپنا نام بنالیا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔

 سہانا خان ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کی اپنی پاکستانی ہمشکل بریحہ سے ملاقات ہوئی ہے،ان  دونوں کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر بیٹی کو پیار بھری نصیحت

زویا اختر کی میوزیکل ڈرامہ آرچیز کو نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خآن کی ہمشکل بریحہ پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور انہوں نے اس ملاقات کی تصویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

بریحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ بلآخر اپنی ہم شکل سے ملاقات ہوگئی۔ اب وہ تمام لوگ ہمارا موازنہ کرسکتے ہیں جو مجھے میسیجز میں اسکی تصاویر بھیجا کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bareeha (@bareeha)

سہانا خان  اور ان کی  والدہ گوری خان  گزشتہ ہفتے ممبئی ایئرپورٹ پر توجہ کا مرکز بنی تھیں  جب دونوں چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی روانہ ہوئیں۔ سہانا نے سفید ٹریک پینٹ کے ساتھ آف وائٹ کراپ شدہ ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کے بیگ کا انتخاب کیا تھا اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ  رکھا تھا۔

سہانا خان ان دنوں اپنی والدہ اور اپنی دیرینہ دوست شنایا کپور اور ان کی والدہ مہیپ کپور کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں ،سہانا  اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی دی آرچیز سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں جبکہ مہیپ کپور اور سنجے کپور کی صاحبزادی شنایا کپور بھی جلد بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر