دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر نے پذیرائی کا نیا ریکارڈ بناڈالا

نئی پنجابی فلم کا ٹریلر4 کروڑ 70لاکھ ناظرین کے ساتھ کسی بھی پاکستانی فلم کا آن لائن سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔

پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی قرار دی جانے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریلیز سے قبل ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے ہیں۔

فلم کا ٹریلر کا پاکستان میں کسی بھی فلم کا  آن لائن سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا جسے مجموعی طور پر اب تک 4کروڑ 70 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر بھارتی فلمساز اور ناقدین کو بھی پسند آگیا

فلم کے مرکزی کےکردار ورسٹائل اداکار فواد خان نے ٹریلر کو آن لائن ملنے والی پذیرائی کے حوالے سے پوسٹ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی ہے۔فواد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر پاکستان میں  کسی بھی فلم کا آئن لائن سے زیادہ دیکھاجانے والا ٹریلر بن گیا ہے۔

پوسٹ میں درج تفصیلات کے مطابق  فلم کے ٹریلر کو سب سے زیادہ ٹک ٹاک پر 3کروڑ80لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے، یوٹیوب پراس ٹریلر کو  65لاکھ، فیس بک پر 22لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 5لاکھ   ناظرین اس ٹریلر کو  دیکھ چکے ہیں ۔

30 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی دی لیجنڈ آف مولاجٹ پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ہے جو آئندہ ماہ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یاد رہے کہ اس فلم کو 2020 میں ریلیز ہونا تھا تاہم عالمی کرونا وبا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔

متعلقہ تحاریر