اریجیت سنگھ زمین سے جڑا صوفی انسان ہے،اسکے کام کرنا چاہتا ہوں، علی ظفر

جو بھی انسان انسانیت سے جڑا ہوگا، وہ انسانیت پر ہی یقین رکھے گا، لیکن اریجیت کی داد اس چیز پر بنتی ہے کہ وہ ایک بڑے اسٹیج پر کھڑے کر بے خوف ہوکر پیار کی بات کرتے ہیں، گلوکار و اداکار کا بھارتی صحافی کو انٹرویو

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے مایہ ناز بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو بے خوف ہو کر سرحدوں پر یقین نہ رکھنے کے اظہار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار علی ظفر نے بھارتی صحافی اور ڈیجیٹل تخلیق کار  فریدون شہریار کو دیے گئے آن لائن انٹرویو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی صحافی نے غلطی سے علی ظفر کو رچا چڈھا کا ہونے والا شوہر بنادیا

علی ظفر نے پاکستان کا عالمی قرض معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کردی

علی ظفر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اریجیت بہت ہی خوبصورت انسان اور گلوکارہے،اس سے انسانیت  جھلکتی ہے ، اس کی آواز میں معصومیت جھلکتی ہے،حالانکہ میں کبھی ان سے ملا نہیں ہوں لیکن  ان کو سن اور دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت اچھے انسان ہیں اور بڑے زمین سے جڑے ہوئے صوفی روح ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faridoon Shahryar (@ifaridoon)

علی ظفر نے کہا کہ دنیا میں ان کے جیسے بہت سے فنکار ہیں جن کےساتھ میں کام کرنا چاہتاہوں۔فریدون شہریار نے سوال کیا کہ  اریجیت سنگھ نے کافی کھل کر اپنی خیالات کا اظہار کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر یقین نہیں رکھتے ، کیاآپ ان کے اس خیال کا احترام کرتے ہیں؟

علی ظفر نے کہا کہ جو بھی انسان انسانیت سے جڑا ہوگا، وہ انسانیت پر ہی یقین رکھے گا، لیکن اریجیت سنگھ کی داد اس چیز پر بنتی ہے کہ وہ ایک بڑے اسٹیج پر کھڑے کر بے خوف ہوکر پیار کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر