ول اسمتھ پر سیٹرڈے نائٹ لائیو شو کے دروازے تاحیات بند

رواں سال آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ول اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کرس راک کو ماراگیا تھپڑ فیصلے کی وجہ بنا

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی جانب سے رواں سال آسکر ایوارڈز کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو مارے گئے تھپڑ کی گونج تاحال برقرار ہے۔

امریکی  ٹی وی این بی سی نے اداکار پر اپنے مشہور زمانہ شو سیٹرڈے نائٹ لائیو  کے دروازے تاحیات بند کردیے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز کے دروازے 10سال کیلیے بند

کرس راک تھپڑ نہیں بھولے، آئندہ برس آسکر کی میزبانی سے انکار

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نے رواں سال  آسکر ایوارڈ کی تقریب میں کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پرہالی ووڈ سپر اسٹار پر اپنے شو سیٹرڈے نائٹ لائیو( ایس این ایل) میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال آسکر ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کرنےوالے کامیڈین کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا اسمتھ  کے گنج پن  کا مذاق اڑایا تھا جس پر انہوں نے طیش میں آکر کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ جڑ دیا تھا۔

بعد ازاں اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کا انعقاد کرنے والے ادارے اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹ اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دیدیا تھا  جبکہ  اکیڈمی نے ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈ میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر