8واں ہم اسٹائل ایوارڈز گلیمر اور ستاروں کے جھرمٹ میں اختتام پذیر ہو گیا

ایوارڈ تقریب کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دیئے۔

گلیمر اور چکاچوند روشنیوں سے مزین 8واں ہم اسٹائل ایوارڈز ہفتے کی  رات کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اختتام پذیر ہو گیا۔ ایوارڈز تقریب میں ٹیلی ویژن، فلم، موسیقی، کھیلوں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کو انعامات سے نوازا گیا۔

پاکستانی فلمی اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں کی ریڈ کارپٹ آمد ، چمک اور گلیمر سے بھرپور رات کی میزبانی اداکار احسن خان اور اداکارہ حریم فاروق نے کی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا آر آر آر کے ڈائریکٹر ٹام کروز اور ول اسمتھ کے ساتھ نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں؟

ازیکا ڈینیئل سیلاب متاثرین کی تکالیف دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

ایوارڈ کی تقریب کا آغاز انتہائی باصلاحیت اداکار ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی شاندار پرفارمنس سے ہوا، جبکہ اذان سمیع خان نے ایک مدھر گانے سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

زارا نور عباس اور عروہ حسین کی شاندار پرفارمنس نے تمام سامعین کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا

Remove term: 8th Hum Style Awards 8th Hum Style Awards

8ویں ہم اسٹائل ایوارڈز میں انعامات کا حقدار قرار پانے فنکاروں کی  فہرست درجہ ذیل ہے۔

عمران اشرف اور اقرا عزیز کو فلم "رانجھا رانجھا کردی” میں بہترین پرفارمنس ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا۔

احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، زارا نور عباس اور علیزے شاہ پر مشتمل ڈرامہ سیریل "عہد وفا” نے 2020 کا پرفارمنس ایوارڈ جیت لیا۔

Remove term: 8th Hum Style Awards 8th Hum Style Awards

ایمن سلیم نے چپکے چپکے میں اپنی اداکاری کے لیے بہترین نئی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

مومن ثاقب نے رقصِ بسمل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین مرد اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

صبور علی انصاری نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عدیل افضل نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

ڈرامہ سیریل "پری زاد” نے بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کا ایوارڈ جیتا۔

8ویں ہم اسٹائل ایوارڈز میں بشریٰ انصاری کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ثانیہ سعید کو ڈرامہ سیریل "رقیب” میں بہترین اداکاری کے ایواڈ سے نوازا گیا۔

شہزاد شیخ کو فلم ’پھانس‘ میں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہاشم ندیم نے "پری زاد” کے لیے بہترین مصنف کا ایوارڈ حاصل کیا۔

شہزاد کشمیری نے "پری زاد” کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔

مومنہ درید نے "پری زاد” کے لیے بہترین ڈرامہ سیریل کا ایوارڈ حاصل کیا۔

احمد علی اکبر نے "پری زاد” کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

عائزہ خان اور عثمان خالد بٹ کو "چپکے چپکے” کے لیے بہترین آن اسکرین جوڑے (جیوری) کا ایوارڈ ملا۔

مومنہ درید کو "پری زاد” کے لیے بہترین ڈرامہ سیریل (جیوری) کا ایوارڈ ملا

اقرا عزیز نے "رقیب سے” کے لیے بہترین اداکارہ (جیوری) کا ایوارڈ جیتا۔

بہترین پرفارمنس ایوارڈ علی عباس اور کومل میر کو فلم "وفا بے مول” کے لیے دیا گیا۔

نو بجے کے سلاٹ کے لیے پرفارمنس ایوارڈ زینب شبیر اور مرزا زین بیگ کی فلم "یار نہ بچھڑے” کے حصے میں آیا۔

متعلقہ تحاریر