فلمساز جامی آزاد کی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیکی مذمت

فلمساز جامی آزاد نے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی مذمت کردی۔
جامی آزاد نے مذمتی وڈیو میں مریم اورنگزیب کے اعلیٰ اخلاق اور مہمان نوازی کی بھی گواہی دیدی۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ازیکا ڈینیل کو چیئرمین تحریک انصاف کی فائنل کال کا انتظار
جانور ظاہر جعفر کو سزا مل جاتی تو شاید! بشریٰ بشیر کا سارہ انعام کے قتل پراظہار افسوس
فلمساز جامی آزاد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو میں وضاحت کی کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا پی ٹی آئی ، ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا آج کی وڈیو بنانے کا ایک ہی مقصد ہے، مریم اورنگزیب پر لندن میں پی ٹی آئی والوں نے انتہائی غلیظ طریقے سے حملہ کیا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ نیا پاکستان لیکر آئیں گے لیکن یہ لوگ مودی جیسے ہونگے۔
انہوں نے پھر کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے،میں صرف مریم اورنگزیب کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں کہ کس طرح انہوں نے ہماری فلم انڈسٹری کو بچانے کی کوشش کی۔جامی نے کہا کہ پچھلی مرتبہ جب مریم اورنگزیب حکومت میں تھیں تو انہوں نے میٹنگز کال کیں اور پوری انڈسٹری کےلوگوں کو 8،10 مرتبہ بلایا،سب سے چیزیں لیں،پیپرورک لیےاور کام کروائےکہ آپ کیا چاہتے ہیں۔
جامی نے مزید کہا کہ انتہائی تمیز سےگورنر ہاؤس میں اجلاس بلائے جاتے ہیں، سارے فنکار،سب اچھے، تمیز کے لوگ،پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز سب وہاں پر اپنی چیزیں بتانے کیلیے جاتے تھے،مریم اورنگزیب نوٹس بناتی تھیں۔
— jami-ازار NO P or T i or L M Q (@jamiazaad) September 26, 2022
انہوں نے کہا کہ ایک میٹنگ میں پارکنگ کی وجہ سے 3 منٹ لیٹ پہنچا توپیچھے جاکر بیٹھنے لگا لیکن مریم اورنگزیب نے مجھے دور سے دیکھ لیا اور ہاتھ کے اشارے سے بلایا۔انہوں نے کہا کہ اس لیے نہیں کہ میں کوئی بہت بڑا ڈائریکٹر ہوں لیکن بات عزت دینے اور کام کرنے کی ہے کہ کس انڈسٹری میں آپ آرہے ہو ، کس کو کیسے عزت دینی ہے اور کیسے بات کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے سے ہال میں مریم اورنگزیب نے مجھے دور سے دیکھا اور بلایا،میں نے کہا آپ کون ہیں کیونکہ میں پہلی مرتبہ ان سے مل رہا تھا لیکن انہوں نے مجھے بلایا اور اپنے ساتھ رکھی کرسی پر بٹھالیا۔ جامی نے کہا کہ اس رویے کہ وجہ یہ تھی کہ ہماری ٹیم نے ایک اچھی فلم مور بنائی تھی، تو ان کا خیال تھا کہ یہ لوگ اچھی فلمیں بناتے ہیں تو انڈسٹری کیلیے اچھا سوچیں گے۔
جامی نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے دوبارہ وزیربننے کے بعد صرف ایک ہفتے میں دوبارہ ٹیکسز ڈیوٹیز ختم کرائیں اورتن تنہا فلم انڈسٹری کو بچانے کی کوشش کی اور اسے بچایا۔انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی مجھے کوئی یہ نہ بتائے کہ میں کسی کی طرفداری کررہا ہوں ، میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ملاقات کا ذاتی تجربہ بیان کررہا ہوں کہ انہوں نے انڈسٹری کو بچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ باتیں کرنے والے ان سے ملے بھی نہیں ہوں گےاور جو ملے ہیں انہیں آپ نے دیکھ لیا کہ گھٹیا لوگ گالیاں دے رہے تھے اور بکواس کررہے تھے، یہ نیاپاکستان بن رہا ہے جس میں یہ لوگ دوسروں کو گالیاں دیتے ہیں، جہاں جاؤ کھڑے ہوجاؤ ،بکواس کرو، پاکستان کی بے عزتی کرواؤ، بس یہی ہونا ہے یہاں،اور کچھ نہیں ہونا۔









