آسکر میں پیش آئےافسوسناک واقعے کی نقالی پر ہم ایوارڈز کو تنقید کاسامنا
میزبان احمد علی بٹ نے پری زاد کے احمد علی اکبر سے مذاق کیا، جواب میں احمد علی اکبر نے بالکل ویسے ہی تھپڑ رسید کردیا جیسے ول اسمتھ نے کرس راک کو کیا تھا

ہم ٹی وی نیٹ ورک کے آٹھویں ہم ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب گزشتہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہوئی جس میں ملک بھر سےشوبزشخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ملک کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوبنے کےباوجودایوارڈ شو منعقد کرنے پر پہلے ہی ہم ایوارڈز کی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا تھااور اب اس تقریب کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس پر چینل اور ایوارڈز کی انتظامیہ مزید تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
8واں ہم اسٹائل ایوارڈز کا گلیمر اور ستاروں کے جھرمٹ میں اختتام
بدترین سیلاب کےدوران کینیڈا میں ہم ایوارڈز کرنے پر شوبز انڈسٹری کو شدید تنقیدکا سامنا
ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی وڈیو میں میزبان احمد علی بٹ اور اداکار احمد علی اکبر کو آسکر ایوارڈز 2022 کے دوران ہالی ووڈ سپراسٹار ول اسمتھ اور کامیڈین کرس راک کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی نقل اتارتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
احمد علی بٹ ایوارڈ شوز کے روایتی میزبانوں کی طرح اسٹیج سے اتر کر نیچے تقریب کے شرکا کے درمیان آتے ہیں اور باری باری ہنسی مذاق کرتے ہیں۔اس دوران ان کی نظر ڈرامہ سیریل پری زاد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے احمد علی اکبر پر پڑتی ہے ۔
How is “mun kaala karwana,” as a joke towards a drama like Parizaad (around colorism) an acceptable joke in an award function?! 😐#humawards2022 pic.twitter.com/kZIX1NojeN
— Kanwal Ahmed (@kanwalful) September 26, 2022
اس موقع پر احمد علی بٹ کہتے ہیں احمدعلی اکبر پری زاد ، میں نے تمہیں کہا تھا نا یا ہے؟ بہت پہلے کہا تھاکہ ہٹ ہونے کیلیے منہ کالا کرانا پڑتا ہے،وہ بھی ایک نہیں ، دو نہیں، پانچ ہیروئنز کے ساتھ منہ کالا کرایا ہے۔احمد علی بٹ کی اس بات پر شو تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھتا ہے۔
اس دوران احمد علی بٹ اپنی جگہ کھڑے رہتے ہیں اور اچانک احمد علی اکبراپنی نشست چھوڑکر آگے آتے ہیں اور بالکل اسی انداز میں احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کرتے ہیں جس طرح آسکر ایوارڈز میں ول اسمتھ نے اپنی اہلیہ کا مذاق اڑانے پر کامیڈین کرس راک کو تھپڑمارا تھااور ساتھ بالکل وہی جملہ اداکرتے ہیں جو ول اسمتھ نے تھپڑمارنے کے بعد اداکیا تھا۔اس پر شو ایک مرتبہ پھر تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھتا ہے۔
سول سسٹرز پاکستان کی بانی اور فلمساز کنول احمد کو یہ مذاق بالکل نہیں بھایا۔انہوں نے کہا کہ پری زاد (رنگ پرستی کے ارد گرد) جیسے ڈرامے کیلیے ایک مذاق کے طور پر”من کالا کروانہ “ایوارڈ تقریب میں ایک قابل قبول مذاق کیسے ہے؟
They also proceeded to make a joke of an assault that happened at the Oscar’s. How is that funny? What is wrong with our people!!!! Hum needs to just stop hosting awards. Period.
— Maheen Ghani (@maheenghani_) September 26, 2022
ماہین غنی نے لکھا کہ انہوں نے آسکر کے موقع پر ہونے والے حملے کا بھی مذاق اڑایا۔ یہ کیسےمضحکہ خیز ہے؟ ہمارے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟!ہم کو ایوارڈز کی میزبانی بند کرنے کی ضرورت ہے۔اکثر صارفین نے یہی کہا کہ یہ ول اسمتھ اور کرس راک کے واقعے کی نقل پیش کی گئی ہے۔









