بشریٰ انصاری کی مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی مذمت

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت ہے کی ہے۔
مریم اورنگزیب کو گزشتہ دنوں میں دورہ برطانیہ کے دوران تحریک انصاف کے حامیوں نے لندن میں ہراسانی اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
فلمساز جامی آزاد کی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیکی مذمت
جانور ظاہر جعفر کو سزا مل جاتی تو شاید! بشریٰ انصاری کا سارہ انعام کے قتل پراظہار افسوس
بشریٰ انصاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کسی عورت کو سرعام ہراساں کرنے کا یہ طریقہ صحیح نہیں ہے،لوگوں میں کچھ شرافت ہونی چاہیے،بہت غلط ہوا،میں شدید مذمت کرتی ہوں ۔
View this post on Instagram
پی ٹی آئی کے حامی انسٹاگرام صارفین کو سینئر اداکارہ کی مذمت پسند نہیں آئی اور انہوں نے 25 مئی کو ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت نہ کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔









