کپڑے پہننے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا پائیں جسم پر لباس اسپرے کروائیں

اپنی بے باکی کے حوالے سے مشہور امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ گزشتہ ہفتے پیرس فیشن ویک کے دوران امریکی سپرل ماڈل برہنہ اسٹیج پر آئیں اور پھر سب کے سامنے جسم پر لباس اسپرے کروایا۔

دراصل بیلاحدیدملبوسات اور زیبائش کا سامان تیا رکرنے والی بین الاقوامی فیشن برانڈ ”کوپرنی “کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایک نئی تکنیک کے مظاہرے کیلیے اپنی خدمات پیش کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی کاز کی حمایت پر کام سے ہاتھ دھونے کا خوف نہیں، بیلا حدید

اسرائیلی مظالم کے خلاف اداکارہ مارک روفالو اور ماڈل بیلا حدید نے آواز بلند کردی

جمعے کی شام پیرس فیشن ویک میں سپر ماڈل بیلا حدید”کوپرنی “کے سپرنگ سمر 2023 شو کے دوران برہنہ جسم پر صرف انڈرویئر پہن کر اسٹیج پر تشریف لائیں اور پیٹنٹ شدہ اسپرے آن ٹیکنالوجی کے خالق مینل ٹوریس کے سامنے کھڑی ہوگئیں۔ اس موقع پر مینل ٹوریس نے ساتھی سائنسدان کی مدد سے  اسپرے گن سے  ایک دھندلا مائع ماڈل کے جسم پر چھڑکا جودیکھتے ہی دیکھتےلباس میں تبدیل ہوگیا۔

تقریب کے مہمان ٹوریس اور ان کی ٹیم کو 10 منٹ  تک مہارت سے لباس تیار کرتےہوئے دیکھتے رہے۔ ٹوریس کی ٹیم نے اپنا کام مکمل کرلیا تو”کوپرنی “کی ہیڈآف ڈیزائن شارلٹ ریمنڈ نے سپرماڈل کے جسم پر اسپرے کیے گئے مواد کو قینچی کی مدد سے تراش خراش کرنے کے بعد خوبصورت اور جدید لباس کی شکل دیدی۔

لباس میں کوئی جوڑ اور کنارہ  نہیں تھا اور دور سےتانے بانے ایک ہموار جرسی کی طرح نظر آرہےتھے جو ٹی شرٹ کی طرح آسانی کے ساتھ حرکت کرتے دکھائی دے  رہےتھے۔ لیکن جب بیلا حدید نے ریمپ کے گرد ایک چکر مکمل کیا تو   لباس کی ساخت پانی کی نرم بوندوں کی دکھ رہی تھی ۔

کوپرنی کے تخلیقی ڈائریکٹر اور شریک بانی سبسٹین میئر نے شو سے قبل سی این این کو بتایا کہ”آپ اس لباس کو پہن سکتے ہیں، اسے لباس کے طور پر رکھ سکتے ہیں اور اسے ہینگر پر ٹانگ  سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اسے مزید نہیں چاہتے ہیں، تو آپ اس لباس کو مائع میں ڈال سکتے ہیں اور آپ اسے فوری طور پر دوبارہ اسپرے کر سکتے ہیں“۔

جدید مواد 2000 کی دہائی کے اوائل سے ارتقا کے مراحل سے گزررہا ہے۔اس ٹیکنالوجی  پر کام کرنے والی  برطانوی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ  پریس ریلیز کے مطابق مختصر ریشوں کو قدرتی اور مصنوعی پولیمر کے ساتھ ملایا جاتا ہے اور پھر اسے مائع محلول کے ساتھ ملاکر جسم پر اسپرے کیا جاتا ہے، نتیجتاً اسپرے سے نکلے محلول کے قطرے جلد یا دیگر سطحوں سے ٹکرانے کے بعد فوری طور پر بخارات میں بدل جاتے ہیں  ۔ تانے بانے کی ساخت کو استعمال کیے جانے والے ریشوں اور بائنڈنگ ایجنٹ کی قسم کے مطابق بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

میئر نے بتایا کہ  اگرچہ لباس فروخت کے لیے نہیں ہو گا لیکن  ٹیکنالوجی اور ڈیزائن کی حدود کو آگے بڑھانا اور ایک ایسا لمحہ تخلیق کرنا ضروری ہے جو فیشن کی تاریخ میں امر ہوجائے ۔ کائلی جینر، جین ڈاماس اور الیکسا چنگ سمیت تقریب کےشرکا اس نئی تکنیک سے کافی متاثر ہوئے جبکہ تقریب کی فوٹیج جلدوائرل ہوگئی۔

متعلقہ تحاریر