دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پہلے دن کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان
فلم ساز و ہدایت کار بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی شاندار فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے۔13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اعلان کیا ہے کہ فلم کی پہلے دن کی آمدن سیلاب متاثرین کیلیے عطیہ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر نے پذیرائی کا نیا ریکارڈ بناڈالا
مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟
فلم ساز عمارہ حکمت نے انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ”یہ ملک میں جاری تباہی سے نمٹنے کیلیے ہمارا چھوٹا سا حصہ ہوگا،ہم نے اپنے پری ویو شوز کی آمدنی کو سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا“۔
View this post on Instagram
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر نے یہ بھی بتایا کہ متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی کے طور پر فلم کی تشہیر کوملتوی کردیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ”ہم کئی مہینوں سے ریلیز کی منصوبہ بندی کر رہے تھےلیکن ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم نے اپنی تشہیر میں بھی تاخیر کی کیونکہ اس ماحول میں فلم کی تشہیر ہمیں ٹھیک نہیں لگ رہی تھی ، ہم نے تمام انٹرویوز ریلیز کے آخری 2 ہفتوں تک ملتوی کر دیے اور باقی فیصلہ ناظرین پر چھوڑ دیں گے۔
اب ایک ہفتے سے فلم کی کاسٹ بھرپور طریقے سے تشہیر میں مصروف ہے۔ زیادہ تر انٹرویوز میں حمزہ علی عباسی اور فواد خان ایک ساتھ نظر آئے تاہم ماہرہ خان منظر سے غائب رہیں۔ جب مداحوں نے اس امر کی نشاندہی کی توعمارہ حکمت نے بتایا کہ” فکر نہ کریں آپ اس ہفتے فلم کی پوری کاسٹ خاص طور پر ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک ساتھ دیکھیں گے“۔
Don’t worry you will see the entire cast together this week. Especially @TheMahiraKhan and @_fawadakhan_ ! We postponed our promotional campaign and all interviews post trailer due to the flood devastation. Mukkho wasn’t around in Pakistan after that. She is here now ! https://t.co/s9MRqf46c5
— Ammara Hikmat (@AmmaraHikmat) October 6, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ” ہم نے فلم کی تشہیری مہم اور تمام انٹرویوز سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے ملتوی کردیے تھے جس کے بعد ماہرہ خان پاکستان میں موجود نہیں لیکن اب وہ پاکستان آگئی ہیں“۔