کومل عزیز نے اداکاری اور کاروبار ساتھ ساتھ کرنے کا راز بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ کومل عزیز اداکاری کے شوق کے ساتھ ساتھ کامیابی سے اپنا کپڑوں کا کاروبار بھی کررہی ہیں۔

اداکارہ نے بیک وقت دو شعبوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کا راز بتایادیا۔

یہ بھی پڑھیے

کومل عزیز خان شوبز انڈسٹری میں کس سے متاثر ہیں؟

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی پہلے دن کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

اداکارہ کومل عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے کپڑوں کے کاروبار میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کپڑوں کی ڈیزائننگ کے علاوہ سلائی اور اسٹاک کے معاملات پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ  اداکاری  کے ساتھ کاروبار چلانااور دونوں چیزوں کو بیک لیکر چلنا آسان نہیں  ہے۔اداکارہ نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے لکھا کہ مصروف   شیڈول کے باوجود میری زندگی کو آسان بنانے کے لیے کیلشیئم ٹیبلٹ کا شکریہ۔وڈیو میں اداکارہ کو کام کی تھکن کے بعد کیلشیئم  کی ٹیبلٹ کے ذریعے اپنی توانائی بحال کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کومل عزیز خان نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2015 میں ڈرامہ سیریل عشق بے نام ‘ سے کیا تھا۔ اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں بے خودی، بھروسہ پیار تیرا، حقیقت اور مہلت سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر