سلطان راہی کے فرزند حیدر سلطان کا فلم سن آف مولاجٹ بنانے کا اعلان

فلم میں مولاجٹ کا کردار حیدر سلطان، نوری نت کا کردار سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی اور دیگرکردار مولاجٹ میں اداکاری کرنے والے فنکاروں کے بچے اداکریں گے، فلم کے ہدایت کار ناصر ادیب ہی ہوں گے۔

لالی ووڈ کی پنجاب فلموں کے بے مثال اداکار اور تاریخی فلم مولاجٹ کے مرکزی کردار سلطان راہی مرحوم کے فرزند حیدر سلطان نے فلم سن آف مولاجٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

حیدر سلطان نے کہا  ہے کہ فلم میں مولاجٹ کا کردار وہ خود ادا کریں گے جبکہ نوری نت کا کردار سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی ہی اداکریں گے اور دیگرکردار مولاجٹ میں اداکاری کرنے والے فنکاروں کے بچے اداکریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سنیما مالکان کی بدمعاشی، دی لیجنڈ آف مولاجٹ دکھانے سے انکار، پروڈیوسر کی اہم اپیل

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بلاک بسٹر فلم قرار،پہلے دن کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے حوالے سےایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہاکہ فلم کے حوالے سے مثبت رائے آرہی ہےاور انشااللہ مولاجٹ اب بنے یا جب بھی بنے نام سلطان راہی صاحب کا ہی سامنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سلطان راہی صاحب کا کوئی تقابل نہیں ہے لیکن فواد خان نے اپنے انداز میں اچھا کام کیا ہے۔دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں سلطان راہی کاکردار نہ ملنے پر افسردہ ہونے سے متعلق سوال پر حیدرسلطان نے کہا کہ ایک تو وہ پاکستان میں نہیں تھے دوسرا یہ ہدایت کار کا انتخاب ہے،ہدایت کار کو جو بہتر لگتا ہے اسے کاسٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کاعلان کیا  کہ سن آف مولاجٹ بننے جارہی ہے جو گرینڈ لیول پر نظر آئے گی،اس فلم میں مولاجٹ کا کردار وہ ہی ادا کریں گے جبکہ  اس فلم کے ہدایت کار ناصر ادیب ہی ہوں گے،فلم کے اسکرپٹ پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوری نت  کا کردار اصل نوری نت ہی ادا کریں گے جبکہ باقی کردار مولاجٹ میں اداکاری کرنے والے فنکاروں کے بچے ادا کریں گے۔

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ٹریلر کے حساب سے فلم میں سنیماٹو گرامی بہت اچھی کی گئی ہے،ہدایت کاری کے حساب سے بھی فلم بہت اچھی ہے لیکن تھوڑا سا ہالی ووڈ کا ٹچ اس میں نظر آرہا ہے ، اس لیے کچھ ناظرین کو فلم سمجھ میں آئے گی لیکن کچھ کو نہیں آئے گی لیکن میں پھر بھی فلم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

متعلقہ تحاریر