بھارت میں میرے ساتھ مھسا امینی جیسا رویہ اپنایا جارہا ہے، اروشی روتیلا
بھارت کی مس یونیورس اُروشی روٹیلا نے وڈیو اینڈ پکچرز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بھی وہی رویہ اختیار کیا جارہا ہے جوکہ ایران میں مھسا امینی کے ساتھ روا رکھا گیا، مجھے بھارتیوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے

بالی وڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے خود کو ایرانی پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی مھسا امینی قراد دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ میں بھارت کی مھساامینی ہوں۔ میرے ساتھ بھی اس جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے ۔
بھارت کی مس یونیورس اُروشی روٹیلا نے وڈیو اینڈ پکچرز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میرے ساتھ بھی وہی رویہ اختیار کیا جا رہا ہے جوکہ ایران میں مھسا امینی کے ساتھ روا رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ساجد خان کو پھر سے جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا، راکھی ساونت حمایت میں کھڑی ہوگئیں
اروشی نے کہا کہ مجھ پر دوسروں کے تعاقب کا الزام عائد کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے اور کوئی میرا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔ کسی کو میرے ساتھ روا رکھے گئے رویے کی کچھ پروا نہیں ہے ۔
بالی وڈ اداکار نے پوسٹ میں دعویٰ ہے کہ انہیں محض قیاس آرائیوں کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی رویہ ایران میں مھسا امینی کے ساتھ اختیار کیا گیا وران کی جان لے لی گئی ۔
اداکارہ نے یہ پوسٹ اس وقت شیئر کی جب بھارت میں ان کی آسٹریلیا میں موجودگی کو بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ جوڑا جارہا تھا۔ سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا اروشی رشبھ کی وجہ سے آسٹریلیا گئیں ہیں۔
مس یونیورس اُروشی روٹیلا نے کہا کہ ایک بہادر عورت پوری دنیا کے لیے ایک تحفہ ہوتی ہے اور بہادرعورت حساس دل اورمحبت کرنے والی ہوتی ہے، اس کے آنسو بھی مسکان کی طرح ہی ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر اروشی اور رشبھ کے درمیان تکرار ہوئی تھی تاہم بعد میں معاملہ معافی تلافی کے بعد ختم ہوا مگر رشبھ کے مداحوں کا کہنا ہے یہ کرکٹر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئیں ہیں۔









