بچوں کی تحویل کیلیے قانونی جنگ میں مصروف فیروز خان کی معنی خیز پوسٹ
کوئی چال سامنے نہ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی چال نہیں چلی گئی، اداکار کی انسٹاگرام پوسٹ

طلاق کے بعد بچوں کی تحویل کیلیے سابقہ اہلیہ سے عدالتی جنگ میں مصروف اداکار فیروز خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں معنی خیز بات کردی۔
فیروز خان ان دنوں اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار فیروزخان نے طلاق کی تصدیق کردی،سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات
ملالہ فلم جوائے لینڈ کی ایگزیکٹو پروڈیوسربن گئیں،فیروزخان کا فلم پر پابندی کا مطالبہ
اداکار نے مسجد الحرام میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کوئی چال سامنے نہ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی چال نہیں چلی گئی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ ک علیزے سلطان کو طلاق دیدی تھی جس کے بعد فیروز خان نےفیملی جج شرقی کی عدالت میں بچوں سے ملاقات کیلیے کیس دائر کررکھا ہے۔
6 اکتوبر کو ہونے والی آخری سماعت میں فریقین اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھاجو 20ا کتوبر کو سنایا جائے گا۔
اداکار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میں بچوں کا خرچ ادا کررہا ہوں اور کرنے کیلئے تیار ہو۔ بچوں سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں بچوں سے ملنا میرا حق ہے اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔
اداکار کے وکیل نے کہا کہ سابق اہلیہ علیزے کے پاس بچوں کا مستقبل متاثر ہوگا ، علیزے کے مطالبات سے لگتا ہے کہ ان کا دماغی توازن درست نہیں۔ بچوں کی ماں علیزے مالی طور پر مستحکم نہیں کہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوا سکے۔
اداکار کے وکیل نے کہا کہ ہفتہ میں کم از کم چار دفعہ فیروز خان کی بچوں سے ملاقات کرائی جائے اور مقدمے کا فیصلہ ہونے تک بچوں کو والد کے حوالے کیا جائے۔
جس پر علیزے سلطان کے وکیل بیرسٹرقائم شاہ کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ بچوں کے والد فیروز خان کا زیادہ وقت بیرون ملک گزرتےہیں ، فیروز خان جلدی غصے میں آکر چیزیں توڑنا شروع کردیتے ہیں، ایسے جذباتی شخص کے پاس بچے محفوظ نہیں رہ سکتے۔









