جاپانی خواتین بھی فلم آر آر آر کے ہیرو کی دیوانی نکلیں

فلم کے ہیرو این ٹی آر جونیئر نے فلم کی تشہیر کیلیے جاپان کا دورہ کیا اورجاپانی خواتین سےملاقات کی، اس موقع پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

ساؤتھ انڈین سنیما انڈسٹری ٹالی ووڈ نے جہاں بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کو ناکوں چنے چبوائے ہیں وہیں اس کی فلمیں بھارت سمیت دنیا بھر میں فلم بینوں کواپنا گرویدہ بنارہی  ہیں۔ بھارتی اور امریکی ہی نہیں جاپانی خواتین بھی آسکر میں نامزدگی کیلیے پیش کی گئی ایس ایس راجامولی کی شاہکار ٹالی ووڈ فلم آر آر آر نے کی دیوانی نکلیں۔

فلم کے ہیرو این ٹی آر جونیئر نے فلم کی تشہیر کیلیے جاپان کا دورہ کیا اورجاپانی خواتین سےملاقات کی، اس موقع پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈین فلم فیڈریشن کا تعصب، بلاک بسٹر تیلگو فلم آرآرآر آسکر کیلیے نظر انداز

آسکر کیلیے نامزد بھارتی فلم چھیلو شو کا اہم کردار 10سال کی عمر میں چل بسا

جاپانی خواتین جونیئر این ٹی آر کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئیں۔خواتین پرستاروں نے کھڑے ہوکر اداکار کیلیے تالیاں بجائیں اور ان کے لیے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 خواتین پرستاروں نے نہ صرف آر آر آر کے ہیرو  کے ساتھ سیلفیاں بنوائی بلکہ جس کے ہاتھ جو چیز آئی اس پر اپنے پسندیدہ فنکار کے دستخط لے لیے، کئی خواتین کو کچھ نہیں ملاتو انہوں اپنے موبائل فونز پر جونیئر این ٹی آر سے آٹوگراف لیے۔کئی جاپانی  خواتین اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اور رونا شروع کردیا۔

یاد ر ہے کہ فلم فیڈریشن آف انڈیا نے ٹالی ووڈ کے ساتھ روایتی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم بینوں کے بے انتہا اصرار کے باوجود ایس ایس راجامولی کی شاہکار فلم آر آر آر کو آسکر ایواراڈ کیلیے نامزد نہیں کیا تھا اور اس کی جگہ گجراتی فلم  چھیلوشو”دی لاسٹ فلم شو“ کو  بھارت کی طرف سے باقاعدہ طور پر نامزد کیاہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جائز حق نہ ملنے کے بعد فلم  کے تخلیق کاروں اور ڈسٹری بیوٹر نے اپنے طور پر فلم کو آسکر کی تمام 14 کیٹیگریز میں  نامزدگی کیلیے پیش کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر