دوسرے سعودی فلم فیسٹیول کا آغاز سجل علی کی فلم سے ہوگا
یکم سے دس دسمبر تک جدہ میں جاری رہنے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز فلم ” واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“ کی اسکریننگ سے ہوگا۔

سعودی عرب میں آئندہ میں منعقد ہونے والے دوسرے ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز سجل علی کی پہلی برطانوی فلم ” واٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“ سے ہوگا۔
ڈیڈ لائن کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی تحریر اور تیار کردہ فلم ریڈ سی انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی پہلی فلم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم نے روم فلم فیسٹیول میں بہترین مزاح کا ایوارڈ جیت لیا
سجل علی کی پہلی برطانوی فلم آئندہ برس کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟
یکم سے 10 دسمبر کو جدہ میں منعقدہ اس میلے کے منتظمین نے پیر کو دکھائی جانے والی فلموں کا شیڈول جاری کردیا۔ ایونٹ میں کل 61 ممالک کی 131 فیچر اور مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں سے 34 ورلڈ پریمیئرز، 17 ریجنل پریمیئرز، اور 47 MENA پریمیئرز شامل ہیں۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پروگرامنگ کلیم آفتاب نے کہا ہے کہ فیسٹیول کے کامیاب افتتاحی ایڈیشن کے بعد اس سال پیشکشوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت فیصلے کرنے تھے،ہمیں غیر معمولی کہانی سنانے سے خوشی ہوئی ہے اور اس سال کا انتخاب اعلیٰ درجے کا ہے جو ایشیا، افریقا اور عرب دنیا کی کہانیوں کی بہت زیادہ گہرائی اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔
View this post on Instagram
برطانوی ایشیائی کراس کلچرل رومانوی کامیڈی ڈرامہ”واٹس لووگوٹ ٹو ڈووِد اِٹ “ کی کاسٹ میں سجل علی کے علاوہ للی جیمز، شہزاد لطیف، ایما تھامسن، شبانہ اعظمی، علی، میم شیخ اور عاصم چوہدری شامل ہیں ۔ فلم کی ہدایات بھارتی فلمساز شیکھر کپور نے دی ہیں۔ فلم آئندہ برس جنوری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Sajal is one of the finest #Pakistani actresses we have. I’m so glad to see her achieving so much & really hope she continues to achieve a whole lot more. #SajalAli #WhatsLoveGotToDoWithIt pic.twitter.com/HDwkYAo46i
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) September 11, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اس فلم کی نمائش کی گئی تھی جس میں سجل علی سمیت پوری کاسٹ نے شرکت کی تھی۔
View this post on Instagram
فلم ساز و اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے گزشتہ ماہ ہی روم فلم فیسٹیول میں اپنی پہلی فلم کیلیے بہترین مزاح کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔









