شاہ رخ خان نے 57ویں جنم دن پر ایکشن فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کردیا
شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ رات ممبئی میں اپنی رہائشگاہ’منت‘سےباہر اور مداحوں میں گھل مل گئے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان آج 57 برس کے ہوگئے لیکن آج بھی نئے اداکاروں سے زیادہ جوان اور متحرک ہیں اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
شاہ رخ خان نے اپنی 57ویں سالگرہ پر اپنی نئی ایکشن فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فلم پٹھان میں شاہ رخ کے بعد جان ابراہیم کی پہلی جھلک جاری
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا برطانیہ میں کھڑکی توڑ بزنس، آر آر آر کو پچھاڑ دیا
فلم پٹھا ن میں شاہ رخ خان جاسوس کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک خفیہ مشن کے دوران پکڑا جاتا ہے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم میں دیپیکا پوڈوکون اور جان ابراہم کے علاوہ سلمان خان اور ہریتک روشن مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔
Apni kursi ki peti baandh lijiye…#PathaanTeaser OUT NOW! Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you on 25th January, 2023. Releasing in Hindi, Tamil and Telugu. @deepikapadukone | @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/eZ0TojKGga
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’پٹھان‘ ا دتیا چوپڑا کی پیشکش ہے جبکہ اس کی ہدایات سدھارت آنند نے دی ہیں۔فلم آئندہ برس 25جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔فلم پٹھان تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی اور سپر اسٹار نے ان تینوں زبانوں میں فلم کا ٹیزر جاری کیا ہے۔
தமிழில் #PathaanTeaser ஐ அனுபவிக்கவும். 25th January, 2023 அன்று #YRF50 இன்#Pathaan ஐ உங்களுக்கு அருகிலுள்ள பெரிய ஸ்கீரினில் மட்டுமே பார்த்து
கொண்டாடுங்கள். இந்தி, தமிழ் மற்றும் தெலுங்கில்
வெளியிடப்படுகிறது. @deepikapadukone| @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/PTnd2HuDGw— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
#PathaanTeaser ని ఇప్పుడే తెలుగులో చూడండి. 25th January, 2023 న మీకు సమీపంలోని బిగ్ స్క్రీన్లో #YRF50 తో #Pathaan ని సెలబ్రేట్ చేసుకోండి. హిందీ, తమిళం మరియు తెలుగులో విడుదల అవుతుంది.@deepikapadukone| @TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/gP92Y5FRbC
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
بالی ووڈ سپر اسٹار اپنی 57ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ رات ممبئی میں اپنی رہائشگاہ’منت‘سےباہر اور مداحوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر چھوٹا بیٹا ابرام خان بھی ان کے ساتھ تھا۔
SRK is coming Outside mannat To Meet His fans.
Most humble Superstar.@iamsrk #ShahRukhKhan #HappyBirthdaySRK #Pathaan pic.twitter.com/u5eZjpBDLp— Sasta Brijwa (@Thanos3421) November 2, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباددینے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلمساز کرن جوہر ، بیٹی سہانا خان سمیت شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
View this post on Instagram

Happy Birthday @iamsrk Bhai 🎂 Gods Blessings all the way 🙌 ❤️ 🤲 #srk #HappyBirthdaySRK #ShahRukhKhan #shahrukhkhanbirthday #ShahRukhKhan𓀠 pic.twitter.com/KokjxUPpgV
— Ali Asgar (@kingaliasgar) November 2, 2022
Happy birthday to the super star and big brother @iamsrk .. pic.twitter.com/4324NfZzPJ
— King Mika Singh (@MikaSingh) November 2, 2022
To the most powerful, fearless, and sagacious. A very happy Birthday @iamsrk ❤️#HappyBirthdaySRK #ShahRukhKhan pic.twitter.com/oN1QtEwGHK
— BRAHMĀSTRA (@BrahmastraFilm) November 2, 2022
2نومبر 1965 کو پیدا ہونے والے شاہ رخ نے 1988 میں ٹی وی سیریز فوجی کے ذریعے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا تھا۔کئی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور 1991 میں نئی دہلی سے ممبئی منتقل ہوکر ایک ساتھ 4 فلمیں سائن کردیں۔
1992 میں ریلیز ہونےوالی شاہ رخ کی پہلی فلم’دیوانہ ‘ ہی سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔اس فلم میں شاہ رخ خان نے دیویہ بھارتی کے مدمقابل کردار ادا کیا تھا جبکہ اداکار رشی کپور بھی اس فلم میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ کنگ خان کو اس فلم پر فلم فیئر بیسٹ ڈیبیوٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ بالی ووڈ سپر اسٹار کو14 مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ سے نوازاجاچکا ہے جبکہ 2005 میں بھارتی حکومت نے انہیں بدماشری ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔









