اعجاز اسلم کا دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ٹیم کو انوکھا خراج تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کےنامور اداکار اعجاز اسلم نے لالی ووڈ میں نئی جان ڈالنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ٹیم کو انوکھے اندازمیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اعجاز اسلم نے فلم کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے نام پر اپنی خوشبوؤں کی برانڈ کا نیا ایڈیشن دی لیجنڈ آف مولا جٹ متعارف کرادیا۔
یہ بھی پڑھیے
دی لیجنڈآف مولاجٹ نے 150کروڑ کمالیے، برطانیہ میں برہمسترا کو بھی پچھاڑ دیا
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا برطانیہ میں کھڑکی توڑ بزنس، آر آر آر کو پچھاڑ دیا
اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی خوشبوؤں کی برانڈ کےنئے ایڈیشن کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاؤس آف اعجاز اسلم کی طرف سے لیجنڈ آف مولا جٹ کو خراج تحسین، بلال لاشاری اور عمارہ حکمت ایک شاہکار تخلیق کرکے پاکستانی سنیما کو بین الاقوامی سطح پر ایک نئی جہت اور پہنچان فراہم کرکے دنیا بھر میں ہمیں قابل فخر بنانے پر آپ کا شکریہ، یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
A Tribute to the LEGEND OF MAULA JATT from the HOUSE OF AIJAZ ASLAM FRAGRANCES.Thank u @blashari & @AmmaraHikmat for making us proud worldwide by creating a masterpiece & giving a new dimension & recognition to pakistani cinema internationally, it’s the beginning of a new era pic.twitter.com/fg4RgowcMa
— aijaz aslam (@aijazz7) November 5, 2022
یاد رہے کہ پنجابی زبان کی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے پاکستانی سنیما انڈسٹری میں نئی روح پھونکی ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے 10 دن میں دنیا بھر سے 100 کروڑ روپے کمانے کا اعزاز حاصل کیا ہے، فلم اب تک دنیا بھر سے 164 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے جو کہ کسی بھی پاکستانی فلم کیلیے ایک ریکارڈ جبکہ اب یہ فلم 200 کروڑ روپے کی دوڑ میں شامل ہوچکی ہے۔
عمارہ حکمت اور بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ میں فواد خان، حمزہ علی عباسی،ماہرہ خان اور حمیمہ ملک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کیے ہیں۔









