اداکارہ ریما کا شان کی فلم ضرار کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار

شان میرا ہم عصر فنکار ہے جو فنی صلاحیتوں سے مالا مال ہے،مجھے پختہ یقین ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کمال کرے گا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کردیا

اداکارہ ریما خان نے ساتھی اداکار شان شاہد کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ضرار کا ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

جہان فلمز کے بینر تلے بننے والی  فلم میں اداکار شان اپنے ایکشن کے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے جبکہ ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کارہ کرن ملک نے نے ادا کیا ہے جو فلم میں بدعنوان صحافی بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟

اداکار عاشر عظیم کی فوج کو عوام کے خلاف اکسانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فلم کی ہدایت کاری خود شان نے کی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، رشید ناز،ہاجرہ یامین،شفقت چیمہ اور نیئر اعجاز بھی شامل ہیں۔  فلم کی تقسیم کے حقوق اے آر وائی فلمز کے پاس ہیں جبکہ اس کا میوزک تھامس فارنن نے ترتیب دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اداکارہ ریما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ شان میرا ہم عصر فنکار ہے جو فنی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں کمال کرے گا۔ میں ان کی فلم ضرار کی شاندار کامیابی کی خواہش مند ہوں اور امید کرتی ہوں کہ لاکھوں لوگ اسے دیکھنے جائیں گے۔

فلم میں ضرار کوایک خفیہ ایجنٹ دکھایا گیا ہے  جو   بدمعاش بن جاتا ہے،وہ بدعنوانی کے خاتمے کےاس مشن پر ہے، جس کا مقصد اپنے وطن پاکستان کے خلاف لامتناہی خطرات کے بظاہر نہ ختم ہونے والے چکر کو حل کرنا ہے۔فلم ضرار رواں ماہ 25 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ تحاریر