مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق
ہم نے ایک سال سے زائد عرصے تک بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں، اس سلسلےمیں کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے، اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری میں طلاقوں کا موسم ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ شہروز اور سائرہ، احد اور سجل، عروہ اور فرحان، فیروز اور علیزا، عمران اشرف اور کرن اشفاق کے بعد ایک اور فنکار جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ اداکارہ مدیحہ رضوی اور اداکارہ حسن نعمان کے درمیان شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔
اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں علیحدگی کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق
اداکار فیروز خان نے طلاق کی تصدیق کردی،سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات
اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ” حسن اور میں نے طویل عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے طلاق کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے“۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ”ہم نے ایک سال سے زائد عرصے تک بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں، اس سلسلےمیں کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ ہمارے درمیان کیا بہتر ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے“۔
مدیحہ رضوی کا مزید کہنا ہے کہ ”ہم آج بھی خاندان ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے ، ہم اپنی بچیوں کی پرورش مل کر کریں گے، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں“۔
خیال رہے کہ مدیحہ اور حسن کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار رشید ناز کے فرزند ہیں۔