اداکار شان کے طعنے پر ہمایوں سعید کا’دانش مندانہ‘ ردعمل
اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلموں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید کی فلموں کے موضوعات پر طنز کیا تھا۔
اداکار شان شاہد کی نئی فلم ضرار رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سنیما گھروں کو زینت بننے جارہی ہے۔ شان ان دنوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فلموں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید کی فلموں کے موضوعات پر طنز کیا تھا جس کا ہمایوں سعید نے دانش مندانہ جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ریما کا شان کی فلم ضرار کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار
مہنگی ترین پاکستانی فلمیں دی لیجنڈ آف مولاجٹ اور ضرار کتنے بجٹ میں بنیں؟
اداکار شان شاہد کی ایکشن اور تھرلربھرپور فلم’ضرار ’25 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ جہان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فل میں اداکار شان شاہد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کے کہانی کار اور ہدایت کا ر بھی وہ خود ہیں۔
20 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت میں تیار ہونے والی فلم’ضرار ‘کوفلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ ‘کےبعد پاکستان کی دوسری مہنگی ترین فلم قرار دیاجارہا ہے اور اس فلم کی کامیابی کے حوالے سےکافی امیدیں وابستہ ہیں۔
Get your bookings done ♥️🇵🇰ZARRAR is coming .. pic.twitter.com/91bU0mZjy9
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 15, 2022
تاہم اداکار شان شاہد نے فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی فلموں کے موضوعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہمایوں سعید کی فلموں کا طنزیہ انداز میں حوالہ دیا ہےجس پر دونوں فنکار آمنے سامنے آگئے ہیں تاہم ہمایوں سعید نے اس معاملے میں کافی سمجھداری کا مظاہر کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار شان نے ایک انٹرویو کے دوران فلموں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ” ادھر نہیں جاؤں گی، ادھر نہیں جاؤں گی سے نکلیں گے تو شاید اس طرف آئیں“۔
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں شان کی نئی فلم کا پوسٹر اور مذکورہ بیان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اِدھر بھی جاؤں ، اُدھر بھی جاؤں گا اور ضرار دیکھنے بھی جاؤں گا،ضرار 25 نومبرکو ریلیز ہورہی ہے،اللہ بھلا کرے گا، شان بھائی! “۔
Bhai ap jahaan dil karay jain .. mera kehna ka maqsad tha kai jo producer/ actor sab sai ziyada production ker raha ho usko har genre ki films bananee chahiyay .. sirf rom com nahi .. but I think the press likes to create controversies.. goodluck with your upcoming 🇵🇰🎥♥️
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 15, 2022
اداکار شان نے ہمایوں سعید کا ٹوئٹ وائرل ہونے کےبعد انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”بھائی آپ جہاں دل کرے جائیں، میرا کہنے کا مقصد تھاکہ جو پروڈیوسر اوراداکار سب سے زیادہ پروڈکشن کررہا ہو اس کو ہر موضوع کی فلم بنانی چاہیے، صرف روم کوم نہیں، لیکن میرا خیال ہےکہ پریس کو تنازعات پیداکرنا اچھا لگتا ہے، آپ کی آنے والی فلموں کیلیے گڈ لک“۔