دی لیجنڈ آف مولاجٹ 200 کروڑ کے سنگ میل کے قریب، برطانیہ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

فلم نے دنیا بھر سے 186 کروڑ روپے کمالیے، برطانیہ میں 4 سال کے دوران ریلیز ہونے والی تمام جنوبی ایشیائی فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔

جیو فلمز، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہکار پیشکش پنجاب ایکشن فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “200 کروڑ روپے کے سنگین میل کے قریب پہنچ گئی۔

فلم نے کمائی کے حساب سے  برطانیہ میں 4 سال کے دوران ریلیز ہونے والے تمام  جنوبی ایشیائی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اعجاز اسلم کا دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ٹیم کو انوکھا خراج تحسین

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا برطانیہ میں کھڑکی توڑ بزنس، آر آر آر کو پچھاڑ دیا

 جیو نیوز کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے اب تک 186 کروڑ روپے کما لیے ہیں جب کہ فلم پاکستان میں 71 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نےپاکستان کے علاوہ باقی دنیا سے 115 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی کی ہے ۔دوسری جانب دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے  4 سال  کے دوران  برطانیہ میں ریلیز ہونے والی   تمام جنوبی ایشیائی فلموں کو  کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے ۔

برطانیہ میں لگاتار پانچویں ہفتے بھی فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے ۔ روزنامہ ڈان نے برطانوی اخباد اسکرین ڈیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مووی گوئرز انٹرٹینمنٹ کے ذریعے برطانیہ میں ریلیز ہونے والی فلم  دی لیجنڈآف مولاجٹ نے اپنے پانچویں  ہفتے کے اختتام پر 44ہزار149پاؤنڈ (ایک کروڑ 15 لاکھ روپے) کمائے۔

فلم  کی کارکردگی بہت سے حریفوں کے مقابلے میں بتدریج سست رفتاری سے نیچے آرہی ہے کیونکہ تاحال  54.6 فیصد اسکرینز پر اسکی نمائش جاری ہے   جسکے باعث فلم  کی آمدنی تقریباً 31 لاکھ پاؤنڈ(34کروڑ روپے) تک پہنچ گئی ہے جو  اس سال  ریلیز ہونے والی بھارتی فلم   پونیان سیلوانI کے1.26ملین پاؤنڈ (32کروڑ 90 لاکھ روپے) سے زیادہ ہے۔

متعلقہ تحاریر