فرحان سعید کی ہمایوں سعیدکو انہی کے اندازمیں فلم ٹچ بٹن دیکھنے کی دعوت

اداکار فرحان سعید نے اداکار ہمایوں سعید اور اداکار شان کی سوشل میڈیا  جاری تکرار سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کو انہی کے انداز میں اپنی نئی فلم’ٹچ بٹن ‘دیکھنے کی دعوت دے ڈالی۔

اداکار شان نے گزشتہ دنوں ایک جیسی ناموں اور موضوعات والی فلموں کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ہمایوں سعید کی فلم کا حوالہ دیا تھا جس پر ہمایوں  نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےذمے دارانہ جواب دیا تھا اور  شان کی فلم دیکھنے کیلیے سنیما جانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عروہ اور فرحان فلم ٹچ بٹن کے ٹریلر لانچ پر بھی کھنچے کھنچے نظر آئے

اداکار شان کے طعنے پر ہمایوں سعید کا’دانش مندانہ‘ ردعمل

اداکار شان نے رواں ماہ ریلیز ہونے والی اپنی فلم ضرار کی تشہیر کے دوران  ایک انٹرو کے  دوران پاکستانی فلموں کے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ” ادھر نہیں جاؤں گی، ادھر نہیں جاؤں گی سے نکلیں گے تو شاید اس طرف آئیں“۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں شان کی نئی فلم کے پوسٹر اور مذکورہ بیان  سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اِدھر بھی جاؤں ، اُدھر بھی جاؤں گا اور ضرار دیکھنے بھی جاؤں گا،ضرار 25 نومبرکو ریلیز ہورہی ہے،اللہ بھلا کرے گا، شان بھائی! “۔

اداکار فرحان سعید نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمایوں سعید کا ٹوئٹ اس  تبصرہ کے ساتھ شیئر کیا کہ” ہمایوں سعید چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں، ٹچ بٹن دیکھنے ضرور آئیں،آپ ہمارے لیے قابل تقلید ہیں۔ فرحان سعید نے ہمایوں سعید کے لیے  دل کا اموجی بناتے ہوئے انہیں فلم کی ریلیز کی تاریخ 25 نومبر سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ تحاریر