ملک بھر میں جوائے لینڈ کی نمائش جاری، پنجاب میں پابندی عائد

سنسر بورڈ آف فیڈرل سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی منظوری کے بعد فلم جوائے لینڈ  کی ملک بھر میں نمائش جاری ہے تاہم پنجاب نے صوبے میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے ، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے گزشتہ روز سرمد سلطان کھوسٹ کو نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ جوائے  لینڈ کی ٹیم اگلے نوٹس تک صوبے کے دائرہ اختیار میں فلم کی نمائش نہیں کر سکتی

سنسر بورڈ آف فیڈرل سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے گزشتہ روز سرمد سلطان کھوسٹ کو نوٹس بھجوایا جس میں کہا گیا کہ جوائے لینڈ کی ٹیم اگلے نوٹس تک صوبے کے دائرہ اختیار میں فلم کی نمائش نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیے

فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ کرنے والی ماریہ بی کا دہرا معیار بے نقاب

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی مرحلے پر کسی بھی فلم کے بارے میں کسی بھی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرسکتی ہےجو پہلے زیرالتواء ہو یا بورڈ نے فیصلہ کیا ہو۔

 اس معاملے کی انکوائری کے بعد جو ضروری سمجھا جائے اور بغیر نوٹس کے اس شخص کو جس نے فلم کے سرٹیفیکیشن کے لیے درخواست دی ہے، یا جس کو فلم کے حوالے سے کوئی سرٹیفکیٹ اس فلم کے ڈسٹری بیوٹر یا نمائش کنندہ کو دیا گیا ہے ۔

 

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت یہ ہدایت دے سکتی ہے کہ فلم یا فلموں کی کلاس جس کے حوالے سے موشن پکچرز آرڈیننس یا سنسرشپ آف فلمز ایکٹ 1963، (1963 کا XVIII) کے تحت سرٹیفکیٹ دیا گیا ہو، کو سمجھا جائے گا۔

سنسر بورڈ آف فیڈرل سرٹیفیکیشن( سی بی ایف سی) کے گرین سگنل ملنے کے بعد فلم پنجاب کے علاوہ ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی اور سینٹرل بورڈ فلم سنسر (سی بی ایف سی) کے فل بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی۔

فلم ’جوائے لینڈ‘ اپنے شیڈول کے مطابق (آج) جمعہ کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔اعلیٰ سطح کی  کمیٹی اور فلم سنسر بورڈ نے جائزہ کے دوران فلم سے مزید 7 سین ہٹا کر فلم کو نمائش کے لیے موزوں قرار دے دیا۔

اس سے قبل فلم کے حوالے سے تحریری شکایات موصول ہونے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم سنسر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔

شوبز انڈسٹری اور سوشل میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے فلم پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے فلم کا فل بورڈ جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر