کیا حسنین لہری ارب پتی ماڈل لجین مضاضہ کے عشق میں گرفتار ہو گئے؟
پاکستان کے معروف ماڈل حسنین لہری کی جانب سے اماراتی ماڈل کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرنے کے بعد دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پاکستان کے معروف ماڈل حسنین لہری نے اماراتی ماڈل لجین عضاضہ کے ساتھ ایک خوبصورت رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارب پتی ماڈل لجین مضاضہ کے ہمراہ گلے لگی تصویر کے کیپشن میں حسنین لہری نے لکھا ہے کہ ” میں نے سوچتا تھا کہ پریوں کی کہانیاں اس وقت تک سچ نہیں ہوں گی جب تک میں اپنی پری سے نہ مل لوں۔”
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ رمشا خان اور احد رضا میر کے درمیان کیا چل رہا ہے ؟
جوائے لینڈ پر پابندی: سندھ ہائیکورٹ سے مسترد، لاہور ہائیکورت سماعت کرے گا
حسنین لہری کی پوسٹ پر رومانوی انداز میں کمنٹس کرتے ہوئے لجین مضاضہ المعروف ایل جی نے لکھا ہے کہ "دل سے ،،، میری پریوں کی کہانی بھی سچ ہو گئی۔”
View this post on Instagram
اداکار فہد مرزا نے لکھا ہے کہ "بہت خوشی ہوئی بھائی۔’
فاطمہ احسن نے لکھا ہے کہ "مبارک ہو حسنین۔”

انوشے اشرف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بنائے ہیں۔
ابے ہاشمی نے لجین مضاضہ کو بھابھی کا لقب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "بھائی اور بھابھی کو مبارکباد ، ڈھیروں دعاؤں کےساتھ۔’

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لجین عضاضہ اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں، تاہم ان کے پاس لبنان اور سعودی عرب سمیت ممکنہ طور پر برطانیہ کی بھی شہریت ہے۔
View this post on Instagram
لجین عضاضہ ارب پتی سعودی کاروباری شخص مرحوم ولید احمد الجفالی کی بیوہ ہیں اور انہیں سے دو بیٹیاں بھی ہیں۔









