معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف کامیڈین اسماعیل تارا 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1964 سے اسٹیج، فلم اور ٹی وی سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا اور تمام شعبوں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا جمعرات کی رات انتقال کر گئے ، ان کی عمر 73 برس تھی۔ اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

مرحوم اداکار اسماعیل تارا نے 1980 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریل "ففٹی ففٹی” سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا حسنین لہری ارب پتی ماڈل لجین مضاضہ کے عشق میں گرفتار ہو گئے؟

اداکار و میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

اداکار کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ پاکستانی سیریل ففٹی ففی میں اپنی یادگار اداکاری سے شہرت پانے والی مشہور ٹیلی ویژن شخصیت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

معروف کامیڈین اسماعیل تارا 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے 1964 سے اسٹیج، فلم اور ٹی وی سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا اور تمام شعبوں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

خبروں کے مطابق اسماعیل تارا نے اپنے ساتھی ٹی وی مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر مقبول ٹی وی شو "ففٹی ففٹی” کے کچھ اسکرپٹ اس وقت لکھے ، جب اصل اسکرپٹ رائٹر انور مقصود کا 1981 میں شو کے ڈائریکٹر اور کچھ اداکاروں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

اسماعیل تارا کو فلم ہاتھی میرے ساتھی (1993)، آخری مجرا (1994)، منڈا بگڑا جائے (1995)، چیف صاحب (1996) اور دیواریں (1998) میں بہترین مزاح نگاری کے لیے پانچ بار نگار ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹی اور 4 بیٹے شامل ہیں، اسماعیل تارا کے صاحبزادے شیراز تارا کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ شہید ملت روڈ پر میمن پہاڑی والی مسجد میں اداکی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر