ول اسمتھ نے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

 امریکی اداکار نے اپنے فعل کو بچپن میں اپنی ماں پر والد کی جانب سے کیے گئے تشدد کاردعمل قرار دیدیا۔

ہالی ووڈ کے معروف ادار ول اسمتھ نے رواں سال مارچ  آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے کی وجہ بیان کردی۔

 امریکی اداکار نے اپنے فعل کو بچپن میں اپنی ماں پر والد کی جانب سے کیے گئے تشدد کاردعمل قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرس راک تھپڑ نہیں بھولے، آئندہ برس آسکر کی میزبانی سے انکار

اداکار ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز کے دروازے 10سال کیلیے بند

آسکرایوارڈ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کے 8 ماہ بعد اپنے پہلے انٹرویو میں ول  اسمتھ   بتایا کہ آخر کس چیز نے انہیں کرس راک کو تھپڑ مارنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ”جیسا کہ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ وہ ایک خوفناک رات تھی، متعدد پیچیدگیاں اور پہلو اس رات میں چھپے ہیں مگر اس دن کے اختتام پر مجھے ہی شکست ہوئی تھی“۔

انہوں نے کہا کہ ”یقیناً میں اپنے رویے کو درست قرار نہیں دے سکتا ، مگر اس وقت میرے اندر بہت کچھ ہوا تھا۔ وہ ایک چھوٹا بچہ تھا جو اپنے باپ کو ماں پر تشدد کرتے دیکھتا تھا، اس لمحے غصے کا وہ غبارہ پھٹ گیا اور میں وہ بن گیا جو میں نہیں بننا چاہتا تھا“۔

ان کا کہنا تھا کہ ”یہ وہ غصہ تھا جو بہت عرصے سے میرے اندر جمع ہورہا تھا“۔ ول اسمتھ نے کہا کہ” جب میں اس واقعے کے بعد گھر پہنچا تومیرا 9 سالہ بھتیجا  انتظار میں جاگ رہا تھا،میری گود میں بیٹھ کر اس نے آسکر کو تھاما اور کہا کہ آپ نے اس شخص کو کیوں مارا؟ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نے کیا کردیا، مجھے اس حد تک نہیں جانا چاہیے تھا“۔

یاد رہے کہ رواں سال  آسکر ایوارڈز کی تقریب کےدوران کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے تو اس دوران  انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑنے کا مذاق اڑایا تھا۔کامیڈین کے مذاق پر ول اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کے منہ پر زور دارتھپڑ مارا۔اس واقعے کے بعد اکیڈمی ایوارڈز نے آسکر تقاریب میں ول اسمتھ کی شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ تحاریر