لکس اسٹائل ایوارڈز کا تنازع: جامی آزاد نے فریحہ الطاف کوآڑے ہاتھوں لے لیا
کیا آپ متاثرین کے لیے بات کر سکتی ہیں؟آپ عورت مارچ میں گئیں تھیں، براہ کرم اب ایک موقف اپنائیں، فلمساز کا فریحہ الطاف سے مطالبہ

لکس اسٹائل ایوارڈز میں گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کو بہترین اداکار کے ویوئرز چوائس ایوارڈ سے نوازے جانےپرکھڑاہونے والے تنازع کی دھول تاحال نہیں بیٹھ سکی۔
فلمساز جامی آزاد نے می ٹو مہم اور عورت مارچ کی پرزور حامی فریحہ الطاف کو دہرا موقف اپنانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
سابقہ اہلیہ پر تشدد کا الزام: فیروز خان کی مخالفت میں کمی نہ آسکی
عاصم اظہر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں میرب علی کوگلاب پیش کرنیکی وڈیو وائرل
جامی آزادنے اپنے ٹوئٹ میں فیشن ڈیزائنر ماہین خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لکس نے کچھ سال پہلے اپنے شو میں می ٹو کو بنیادی تھیم کے طور پر استعمال کیا تھا! یہ سب استحصال کیلیے تھا؟
Lux used #metoo in their show as the core theme few years back! What was that all about Gaslighting? @Maheenkhanpk @FriehaAltaf can u speak up for victims? U went to auratmarch I remember! U close to all these Lux types plz take a stand now @luxaward #luxsux @HUL_News sux too
— jami-ازار (@jamiazaad) November 29, 2022
انہوں نےلکس اسٹائل ایوارڈ کے منتظمین میں شامل فریحہ الطاف کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ” کیا آپ متاثرین کے لیے بات کر سکتی ہیں؟آپ عورت مارچ میں گئیں تھیں، مجھے یاد ہے! آپ ان تمام لکس اقسام کے قریب ہیں، براہ کرم اب ایک موقف اپنائیں“۔
Yes sadly, powerful conglomerate teams seem to feel unanswerable to anyone .I cannot believe they don’t care . Iv always believed them to be a responsible global company with a global purpose. @LuxStyleAwards @UnileverUKI @Unilever https://t.co/TPGI1aKl7P
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) November 29, 2022
ماہین خان نے جامی آزاد کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”ہاں افسوس کی بات یہ ہے کہ طاقتور ادارے کی ٹیمیں کسی کے سامنے ناقابل جواب دہی محسوس ہوتی ہیں ،میں یقین نہیں کر سکتی کہ انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے،میں نے ہمیشہ انہیں عالمی مقصد کے حوالے سے ایک ذمہ دار عالمی کمپنی مانا ہے“۔









