حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کیلیے گھروں کی تعمیر شروع کردی
گلوکارہ و اداکارہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں گھروں کی تعمیر کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔ بچوں کیلیے اسکول کی تعمیر کا بھی آغاز
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے وسیلہ راہ پروگرام کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر شروع کردی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مکانات کی بنیاد ڈالنے کی وڈیو بھی شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی انتقال کرگئیں
حدیقہ کیانی نے جنوبی پنجاب کی سیلاب متاثرہ خواتین کو گلے لگالیا
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیر جاری ہے، اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے،اداکارہ نے جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مکانات کی تعمیر کا جائزہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
View this post on Instagram
حدیقہ کیانی کے رفاہی پروگرام کے تحت گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ دیہات میں پاک فوج اور مقامی افراد کے تعاون سے مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے،اداکارہ وقتاً فوقتاً وڈیوز اور تصاویر کےذریعے اپنے پرستاروں کو اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اس سے قبل اداکارہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں وسیلہ راہ اسکول کی بنیاد ڈالنے کی وڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں سیلاب متاثرہ بچوں کو کھلے آسمان تلے علم کی پیاس بجھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔