سعودی ایئرلائنز نے سپراسٹار ماہرہ خان کا بیگ گمادیا
اداکارہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلیے سعودی عرب گئی تھیں جہاں سے واپسی پر ان کا بیگ گم ہوگیا۔

سعودی ایئرلائن نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا بیگ گم کردیا۔
اداکارہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کیلیے سعودی عرب گئی تھیں جہاں سے واپسی پر ان کا بیگ گم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے معیشت کی تباہی کے ذمےداروں کے نام اور بحالی کا منصوبہ مانگ لیا
’ پسوڑی ‘ بی ٹی ایس کے’بٹر ‘کو پچھاڑ کر 2022 میں گوگل کا مقبول ترین گیت بن گیا
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ مجھے سعودی عرب آئے ہوئے تین دن گزر چکے ہیں اور میرا ایک بیگ سعودی ائر لائنز نے گم کردیا ہے، دن میں کئی مرتبہ معلومات لینے کے باوجودمجھے سوٹ کیس کے بارے میں کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیاگیا۔
Its been 3 days since I arrived and one of my bags was misplaced by Saudi Airlines. Despite following up several times a day there is still no update on the whereabouts of my suitcase. Hoping this tweet will get them to respond faster 🙏🏼 @SaudiAirlinesEn @fia
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 9, 2022
ماہرہ خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ٹویٹ کے ذریعے سعودی ائر لائنز والے مجھے جلد جواب دیں گے۔
Dear guest, please provide us the contact number through direct messages via https://t.co/xGbz6CBGl8 to assist you . Thank you
— العناية بالضيوف (@Saudia_Care) December 9, 2022
اداکارہ نے اپنے اپنی ٹویٹ میں سعودی ایئر لائنز کے آفیشل اکاؤنٹ، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے ) اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) کو مینشن بھی کیا ہے۔سعودی ایئر لائن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے اداکارہ سے براہ راست رابطے کیلیے اپنا نمبر شیئر کرنے کی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ نے رواں ہفتے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی جہاں ان کی بالی ووڈ سپر اسٹار ہریتک روشن سے ملاقات کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔









