الطاف بھائی پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو شاید حالات ایسے نہ ہوتے، بہروز سبزواری
انہیں حالات کو فیس کرنا چاہیے تھا، انہوں نے سب کو جگایاتھا وہ چلے گئے تو سب سو گئے اور وہ خود بھی سوگئے،سینئر اداکار کا نادر علی کو انٹرویو

پاکستان ڈراما انڈسٹری کے سینئراداکاربہروز سبزواری نے کہا ہےکہ الطاف بھائی پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو شاید حالات ایسے نہ ہوتے، انہیں حالات کو فیس کرنا چاہیے تھا، انہوں نے سب کو جگایاتھا وہ چلے گئے تو سب سو گئے اور وہ خود بھی سوگئے۔
وہ معروف کامیڈین اور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بیوی مرجائے اور شوہر راضی نہ ہو تو وہ جنت میں بھی نہیں جاسکتی، رابی پیرزادہ
سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے
پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) کی تباہی کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نےکراچی کے حالات کوپی ٹی وی کی تباہی کا ذمے دار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ”پی ٹی وی کا یہ حال آپ نے اور ہم نےکیا ہے، جوحالات کراچی کے ہیں،امن وامان کی جوصورتحال ہے،91،92 میں جوحالات تھے، ادھر کرفیو لگاہوا ہے، یارررر! نادر اُدھر تو کرفیو لگا ہوا ہے، اس طرف سے چلتے ہیں،ارے پتہ تو کرو کیوں کرفیو لگا ہوا ہے؟ کسی نے پتہ نہیں کیا،کسی نے زحمت نہیں کی،کیوں زحمت نہیں کی کہ ہر کوئی خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے،جو لیڈر ہو تا ہے وہ قوم کا رکھوالا ہوتا ہے“ ۔
“لیڈر تو کھڑا رہتا ہے چاہیے کچھ بھی ہول، بہروز سبزواری کہتے ہیں @AltafHussain_90 نے جگایا تھا اور پھر خود سو گئے pic.twitter.com/8I2voNZBn2
— Naimat Khan (@NKMalazai) December 10, 2022
نادر علی نے کہا کہ”لیڈر پر بات آئی ہے تو آپ یہ بتائیں کہ آپ کسے لیڈر نہیں سمجھتے کیونکہ اے آر وائی پر تو آپ نے بتادیا تھا کہ لیڈر کون ہے؟ “بہروز سبزواری نے کہاکہ”وسیم بادامی نے مجھ سے سوال کیا لیڈر؟ میں نےکہا الطاف حسین،اگلاسوال نہیں کیا، اگلاسوال بھی تو کرتا ،کیسے لیڈر؟دیکھو بات یہ ہے کہ اگر الطاف بھائی پاکستان چھوڑ کر نہ جاتے تو پاکستان کے حالات ایسے نہ ہوتے،انہیں حالات کو فیس کرنا چاہیے تھا،میں یہ سمجھتا ہوں“۔
سینئر اداکار نے مزید کہا کہ”کراچی،حیدرآباد، اندرون سندھ کے لوگوں کو الطاف بھائی نے تو جگایا تھا اور اب سب سوگئے اور وہ خود بھی سوگئے،لیڈر تو کھڑا رہتا ہے ، چاہے کچھ بھی ہو“۔









