ڈمپل کپاڈیا نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا
خود ایک مشہور و معروف اداکارہ ہونے کے باوجود آڈیشن کی کال موصول ہونے پر ڈمپل کپاڈیا نروس ہو گئیں تھیں
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار کرسٹوفر نولان سے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے ہالی ووڈ ڈیبیو ‘ٹنئٹ’ سے کیا۔
خود ایک مشہورومعروف اداکارہ ہونے کے باوجود آڈیشن کی کال موصول ہونے پر ڈمپل کپاڈیا نروس ہو گئیں تھیں۔
انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ امریکی پروڈیوسر و ہدایتکار کرسٹوفر نولان انہیں بہت پسند ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ آڈیشن میں صرف کرسٹوفر کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے گئی تھیں۔
ڈمپل نے بتایا کہ انہوں نے اس کردار کو اس لیے قبول کیا تاکہ انہیں کرسٹوفر نولان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل سکے۔
جب انہیں آڈیشن کے لئے فون آیا تو انہوں نے اسے مذاق سمجھا کیونکہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ نولان ہالی ووڈ کی فلم کے لئے ان کا انتخاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں علم ہوا کہ نولان ہندوستان آرہے ہیں اور ان سے آڈیشن کرنے کی درخواست کی گئی تو وہ نولان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی امید پر اپنے بھتیجے کرن کے ہمراہ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
انوشکا شرما کا پریگنینسی کے دوران ہیڈ اسٹینڈ
وہ آڈیشن میں کامیاب ہوئیں اور انہیں فلم میں ‘پریا’ ایک اسلحہ فروش خاتون کے کردار کی پیش کش ہوئی جو انہوں نے قبول کرلی۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ شوٹنگ سے قبل دباؤ کا شکار تھیں۔
ڈمپل کپاڈیا نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی فلموں میں بہترین پرفارمنس دی۔ سنہ 1987ء میں کاش، 1990ء میں درشتی اور لیکن پیش کیں۔ جبکہ 1993ء میں رودالی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری پر داد وصول کی۔
جبکہ نولان ہالی ووڈ کے ایک معروف ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے کم بجٹ کی فلموں سے لے کر بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ ان کی فلموں کی فہرست میں ‘میمینٹو’، ‘انسومنیا’، ‘بیٹمین بیگنز’، ‘دی ڈارک نائٹ’ اورڈنکرک’ شامل ہیں۔