پاکستان کے مسئلہ نمبر ایک پر کسی کی توجہ نہیں، علی ظفر بڑھتی آبادی سے پریشان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارو گلوکار علی ظفر نے بڑھتی ہوئی آبادی کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔
البتہ کئی ٹوئٹر صارفین نے گلوکار کی رائے سے اتفاق نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیے
بلال مقصود نے نیا گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا
فواد اور مہوش کیلیے اعزاز، مس مارول کی ”ٹائم اینڈاگین“سال کی بہترین قسط قرار
علی ظفر نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاید کوئی بھی پاکستان کے نمبر ایک مسئلے کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے ۔
No one’s really talking about Pakistan’s #1 problem (perhaps). #Populationcontrol
— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 21, 2022
کئی صارفین گلوکار کی رائے سے متفق نظر نہیں آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ زمین پر کبھی بھی گنجائش سے زیادہ آبادی نہیں ہوئی نہ کبھی ہوگی۔ وہ تمام مسائل جن کا الزام بڑھتی آبادی پر لگایا جاتا ہے وہ آبادی کے مسائل نہیں ہیں اوران مسائل کے حل کیلیے آبادی کو محدود کرنے سے کہیں زیادہ آسان اور انسانی حل موجود ہیں۔ بڑھتی آبادی کے خیال کی جڑیں نسل پرستی،طبقاتی تفریق اور قوم پرستی میں موجود ہیں۔
Earth is not overpopulated at all and never will be. All of the problems that are blamed on ‘overpopulation’ are not population problems and have much easier and humane solutions than limiting population. The idea of ‘overpopulation’ is rooted in racism, classicism, nationalism.
— nauraizbukhary (@NauraizBukhary) December 21, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ 8 سال پہلے ہندوستان آبادی کو مسئلہ سمجھتا تھا۔ سستے ڈیٹا کے بعد، آبادی کے نمایاں ہونے کے ساتھ ہی ہندوستان ایک بہت بڑی منڈی بن گیا۔پاکستان کو کچھ ٹیک استعمال کرکے اسے نعمت میں بدلنا ہے۔
8 years ago India use to think population as a problem.
Post cheap data, India became a huge market as the population became significant.
Pakistan has to turn it into blessing using some tech.— Minion (@minnionn1) December 21, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی؟ آبادی کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہی۔ مسئلہ وسائل کی کمی کا ہے اور سب سے اہم چیز انصاف کا ہے۔ فرض کریں کہ ہم نے پورے ملک میں 100 افراد کو چھوڑ دیا ، پھر بھی، ان میں سے کچھ امیر ترین ہوں گے اور کچھ اب بھی غربت کا شکار ہوں گے۔
Bro? Population is never a problem. The problem is lack of resources, and the most important thing is justice. Suppose we have left 100 people in the whole country. Still, some of them will be richest, and some will still suffer from poverty.
— noman. (@noman__ishaq) December 21, 2022









