دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی 30دسمبر کو بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی
زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن( سی بی ایف سی) سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن پیر کو سی بی ایف سی نے فلم کے اجرا پر پابندی لگادی
پاکستان کی سب سے بڑی فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “ کی 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کھٹائی میں پڑگئی۔
زی اسٹوڈیوز نے دنیا بھر میں دھوم مچانے والی پاکستانی فلم کی 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاری مکمل کرلی تھی لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل
رنبیر کپور کی دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی کامیابی پر لالی ووڈ کو مبارکباد
بالی ووڈ ہنگامہ نے باخبر قریبی ذرائع کےحوالےسے انکشاف کیا ہے کہ” زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن( سی بی ایف سی) سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن پیر کو سی بی ایف سی نے فلم کے اجرا پر پابندی لگادی ہے“۔
BREAKING: #CBFC recalls #FawadKhan starrer #TheLegendofMaulaJatt; #India release postponed indefinitelyhttps://t.co/lvj3n8mjUO
— BollyHungama (@Bollyhungama) December 28, 2022
یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم 30 دسمبر کو ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
اگرچہ پاکستان سے سامان کی تجارت پر کوئی سرکاری پابندی نہیں ہے، فواد خان سمیت پاکستان کے فنکاروں اور اداکاروں کو بھارت میں ناپسندیدہ محسوس کیا گیا ہے۔
13 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف مولاجٹ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم ہے۔ اس نے دنیا بھر میں ایک کروڑ ڈالر(2ارب روپے) سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔ہندوستانی شائقین بے صبری سے تھیٹرز میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کے منتظر تھے۔









