نیٹ فلکس کو 2 سال میں 7لاکھ برطانوی صارفین سے محرومی کا سامنا
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو اگلے 2 سال میں ممکنہ طور پر 7 لاکھ برطانوی صارفین سے محرومی کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔
آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو اگلے 2 سال میں ممکنہ طور پر 7 لاکھ برطانوی صارفین سے محرومی کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فیشن ماڈل البا باجوہ نیٹ فلکس کے شو میں جلوہ گر ہونگے
عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ مووی کا ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری
کچھ رپورٹس کے مطابق یہ برطانیہ میں دو سالوں میں 7لاکھ صارفین کو کھو سکتا ہے۔ ان میں سے مالی سال 2022 میں برطانیہ کے تقریباً 5لاکھ صارفین ختم ہو سکتے ہیں جبکہ سٹریمنگ کمپنی 2023 میں مزید 2لاکھ صارفین سے ہاتھ دھوسکتی ہے۔
بجٹ کے حوالے سے حساس صارفین کی جانب سے اخراجات میں کٹوتی کو سبسکرائبرز کی تعداد میں ممکنہ کمی کے جواز کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
آنے والے سبسکرائبر نقصان کی وجہ بجٹ سے آگاہ صارفین کے اخراجات میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔ اسی اثنا میں کمپنی کی اشتہاری تعاون یافتہ سروس کو بھی ابھی صارفین کا اعتماد جیتنا ہے۔
نیٹ فلکس نے پچھلے سال ہی ایک دہائی میں پہلی بار سبسکرائبر کے نقصان کے حوالے سے اطلاع دینے کے بعد کچھ ملازمین کو فارغ کیا تھا۔ برطانیہ میں مقیم ریسرچ فرم ایمپیر اینالیسز کے مطابق برطانیہ میں نیٹ فلکس کے صارفین کی تعدادایک کروڑ 42لاکھ سے کم ہوکر ایک کروڑ 37لاکھ تک ہوسکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ کی سب سے زیادہ مقبول اوٹی ٹی سروس نیٹ فلکس کے بارے میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ 2022 میں سبسکرائبرز سے محروم ہونے والی واحد اسٹریمنگ سروس ہوگی۔ کمپنی 2021 میں 8لاکھ صارفین تک پہنچ گئی تھی۔
اس کی مدمقابل ڈزنی پلس واحد بڑی سروس ہے جس کےبارے میں پیش گوئی کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اہم رفتار کو برقرار رکھے گی۔ تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ 2020 کے اوائل میں برطانیہ میں شروع ہونے والی یہ سروس مارکیٹ میں سبسکرائبرز کی تعداد میں 14 لاکھ کا اضافہ کرے گی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس سال وہ اپنے برطانوی صارفین کی تعداد 60لاکھ تک بڑھا دے گی۔