فلم بے بی لیشیئس میں کون سا ڈائیلاگ سائرہ یوسف کا پسندید ہ ہے؟

عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بے بی لیشیس آئندہ  ماہ فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناکام جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق سے پہلے بننے والی فلم”بے بی لیشیئس “آئندہ  ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے۔

سائرہ اور شہروز طلاق ہونے کے باوجود ایک ساتھ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہروز نے سائرہ کے فلم بے بی لیشیئس سائن کرنے کی وجہ بتادی

زاہد اور کنزہ کاذاتی لمحات کی تصاویر یا وڈیوز کیلیے کسی پر بھروسہ نہ کرنیکا مشورہ

 

اداکارہ سائرہ یوسف نے  اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں  فلم کاپروموشیئر کرتے ہوئے صارفین سے فلم کے بہترین ڈائیلاگ سے متعلق سوال پوچھا ہے۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ

”اس خاص فلم کو بنانے میں ہم اداکاروں اور کوکونٹ پاکستان کی ٹیم کی محنت کی صرف ایک جھلک آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔  بے بی لیشیئس محبت کی نگری سے آئی ہے“۔

اداکارہ نے صارفین سے فلم کے بہترین مکالمے سے متعلق سوال کرتے ہوئے اپنی پسند کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اداکارہ نے لکھاکہ میری پسندیدہ لائن’ نازیہ حسن اور   ماہرہ خان، ٹُواِن وَن تھی میری صبیحہ  ، اس کے ساتھ تو کراچی بھی سوئٹزرلینڈ لگتا تھا‘۔

پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس  کی ابتدا میں سائرہ یوسف فیروز خان سے عہد لیتی ہیں کہ وہ انہیں کبھی چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور شہروز یوسف کبھی نہ چھوڑنے کا وعدہ بھی کرتے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حقیقی زندگی میں دونوں کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔

عیسیٰ خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بے بی لیشیس آئندہ  ماہ فروری میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز  نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی  نوریح بھی پیدا ہوئی تھی تاہم 2020 میں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں بعدازاں شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔گزشتہ برس شہروز اور صدف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر